’اب کبھی ایسا نہیں ہوگا‘ عنان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان نے نازی کیمپوں سے آزادی کی ساٹھویں سالگرہ پر ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا ہے جس سے اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان نے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے اس خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ ہم کہتے ہیں کہ اب کبھی ایسا نہیں ہوگا۔‘ کوفی عنان نے کہا کہ دنیا کمبوڈیا، روانڈا اور سابقہ یوگوسلاویہ میں انسان کشی روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سوڈان اور دارفر میں بھی کارروائی کی ضرورت ہے۔ نیویارک میں ہونے والی اس کانفرنس میں کئی ممالک کے وزیر اور سفارت کار شریک ہیں۔ اس سے قبل کوفی عنان نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ غور کیا جائے کہ ہالوکاسٹ یعنی نسلی بیخ کنی، کے دوران کیا ہوا تھا اور یہ کہ ہر قوم محتاط رہے تاکہ ایسی بات دوبارہ کبھی نہ ہو۔ ’وہ برائی جس نے ساٹھ لاکھ یہودیوں اور دوسروں کو جو ایذا رسانی کے کیمپوں میں تھے مصائب میں مبتلا کیا، آج بھی یہ برائی اقوامِ عالم کو دھمکا رہی ہے۔‘ کوفی عنان نے یہ نشاندہی بھی کی کہ اس اجلاس کو اس بات کا اظہار سمجھا جائے کہ دنیا کی تمام قومیں اقوامِ متحدہ کو مضبوط اور ایک ایسا ادارہ بنائیں گی جو انسان کشی کی کسی بھی کاررروائی کا موثر جواب دے سکے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||