BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 November, 2003, 01:35 GMT 06:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ظالم یا مظلوم
یہودیوں کے خلاف بات کرنا جرمنی میں معیوب سمجھا جاتا ہے
یہودیوں کے خلاف بات کرنا جرمنی میں معیوب سمجھا جاتا ہے

جرمنی کے ایک رکن پارلیمان مارٹن ہومان نے یہودیوں کے بارے میں دئیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔

مارٹن ہومان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جس طرح ہٹلر کے دورے اقتدار میں یہودیوں پر ظلم ڈھائے گئے تھے اسی طرح کے مظالم کا ارتکاب یہودیوں نے انقلاب روس کے دوران کیا تھا۔

جرمنی کی قدامت پسند جماعت کے رکن مارٹن ہومان نے کہا تھا کہ انقلاب روس کے وقت یہودی قتل عام کرنے والے دستوں میں سرگرم رہے تھے۔

اس بیان پر قدامت پسند جماعت کے ارکان نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور یہودی رہنماؤں نے قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔

کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے خلاف ماضی میں بھی یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ ان کا دائیں بازو کے عناصر سے ہے۔

انہوں نے انیس سو سترہ کے روسی انقلاب میں یہودیوں کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کا تقابل یورپ میں دوسری جنگ عظیم میں مارے جانے والے یہودیوں سے کیا تھا۔

ان کی تقریر کا متن جو کہ پارٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہیں میں یہ بات کہی گئی ہے کہ روسی انقلاب کی قیادت کرنے والوں اور روسی خفیہ پولیس کے قتل کرنے والے دستوں میں یہودی بڑی تعداد میں شامل تھے۔

انہوں نےکہا ان حقائق کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہودیوں کا تعلق جبر کرنے والے لوگوں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات تلخ ضرور ہے لیکن اسی دلیل پر مبنی ہے جس کی بنیاد پر جرمن قوم کا شمار بھی جبر کرنے والوں میں کیا جاتا ہے۔

یہودیوں کے رہنما پال سپیگل نے اس تقریر پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یہودی دشمنی کی انتہا کو پہنچ گئے ہیں۔

جرمنی سے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق جرمن معاشرے میں یہودیوں کے خلاف بات کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد