BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 November, 2004, 01:37 GMT 06:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یہودی ووٹر: ’ کیری سے وفاداری بحال‘

قدامت پسند یہودی
امریکہ میں ساٹھ لاکھ سے زیادہ یہودی ہیں
امریکہ میں انتخابی مہم کے آخری دن تک مقابلہ اتنا ہی سخت نظر آرہا ہے جتنا نو مہینے پہلے اس مہم کے آغاز پر محسوس ہورہا تھا اور ابھی تک دونوں امیدوار ایک ایک ووٹ کے لیے بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

جہاں فیصلہ کن ریاستوں، مسلمان اور سیاہ فام ووٹروں میں پائے جانے والے رجحان پر بحث ہورہی ہے وہاں اس بات پر بھی سبھی کی نظر ہے کہ امریکہ میں رہنے والی ساٹھ لاکھ سے زیادہ بڑی یہودی آبادی کس امیدوار کی حمایت کرے گی۔

اگرچہ امریکہ میں یہودی کل آبادی کا محض دو فیصد اور رجسٹرڈ ووٹرز کا چار فیصد ہیں لیکن باقی اقلیتوں کے مقابلے میں ان کے ووٹ ڈالنے کی شرح بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی انتخابات میں اہمیت زیادہ ہوجاتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اسی فیصد رجسٹرڈ یہودی ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں جبکہ پچھلے انتخابات میں امریکہ میں کل ووٹروں کا مجموعی ٹرن آؤٹ صرف اکیاون فیصد تھا۔

روایتی طور پر امریکی یہودی ہمیشہ ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کرتے ہیں اور پچھلے انتخاب میں ال گور نے کل یہودی ووٹ کا ستتر فیصد حاصل کیا تھا لیکن سن دو ہزار میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد امریکی یہودیوں نے ریپبلکن پارٹی کی حمایت شروع کردی تھی۔

تاہم نیو یارک میں مقیم یہودیوں کی ایک بڑی تنظیم جیوش امریکن کمیٹی کی طرف سے پچھلے مہینے جاری کیے گئے ایک تجزیے کے مطابق امریکہ کے یہودی اب ایک بار پھر ڈیموکریٹس کی حمایت کررہے ہیں اور کل آبادی کا انہتر فیصد سینیٹر جان کیری کو ووٹ ڈالنے کا خواہاں ہے۔

امریکی یہودیوں کے ساتھ ساتھ اس مرتبہ صدارتی عہدے کے دونوں امیدوار ان امریکی ووٹروں پر بھی خصوصی توجہ سے رہے ہیں جو اسرائیل میں آباد ہیں۔

ایک لاکھ سے زیادہ ان امریکی ووٹروں کا دل جیتنے کے لئے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں ہی پارٹیوں نے بیرون ملک شاخیں بنائی ہیں تاکہ ان ووٹروں کو رجسٹر کیا جاسکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد