BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 October, 2004, 14:52 GMT 19:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کلنٹن انتخابی میدان میں کود پڑے
بل کلنٹن
امید ہے کہ بل کلنٹن متزلزل ووٹروں کو رام کرنے میں کامیاب ہونگے
بل کلنٹن نے بھی انتخابی مہم کے آخری مرحلہ میں جان کیری کی مدد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دو ماہ قبل دل کے آپریشن کے بعد وہ آج پہلی دفعہ منظر عام پر آئیں گے۔ وہ پینسیلوینیا میں ایک مجمع سے خطاب کر یں گے۔

بی بی سی کے جیسٹن ویب کے مطابق کلنٹن کی آمد سی سیاہ فام امریکیوں اور ان ووٹروں پر اثر ہو سکتا ہے جو ابھی تک گومگوکا شکار ہیں۔

اے بی سی ٹیلیویژن پر بات کرتے ہوئے بل کلنٹن نے کہا ہے کہ دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان فرق ہے اور ان کی آئندہ چار برسوں میں پالیسیاں بہت دور رس اثرات کی حامل ہو سکتی ہیں۔ اسی لیے انہوں نے دوبارہ سٹیج پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کلنٹن کی پینسیلوینیا آمد اس لحاظ سے بہت اہم ہے یہ ریاست ان چند ریاستوں میں سے ہے کہ جہاں کے انتخابی نتائج آخری فیصلہ پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

کلنٹن کوان کی صدارت کے آخری سال میں جنسی سکینڈل میں ملوث ہونےکی وجہ سے ڈیموکریٹس کی گزشتہ صدارتی انتخابی مہم سے دور رکھا گیا تھا۔ لیکن اب مہم کے آخری ہفتہ میں لگتا ہے کہ ان کی واپسی پارٹی کے ارکان کے لیے خوشی کا باعث ہو گی۔ کیری ٹیم کے ارکان پہلے ہی کلنٹن کی سحر انگیز تقریری صلاحتیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کر ر ہے ہیں۔

دوسری طرف صدر بش کے مشیر کلنٹن کی واپسی کی خبر کوجان کیری کی کمزوری قرار دے رہے ہیں۔ صدر بش کے ڈائریکٹرابلاغ ڈین بارٹلیٹ کے مطابق ’یہ بات کہ جان کیری، کلنٹن کو آپریشن والی میز سے گھسیٹ کر اپنی انتخابی مہم والی گاڑی پہ لے آئے ہیں، اس بات کا ثبوت ہے کہ کیری کی اپنی کارکردگی خراب جا رہی ہے‘۔

ریپبلکن اس ہفتہ کے دوران اوہایو کی ریاست میں اپنی انتخابی مہم پر توجہ دے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں کیلیفورنیا کے گورنر آرنلڈ شوازنیگر صدر بش کی حمایت میں تقریر کرنے جا رہے ہیں۔ یاد رہے اوہایو بھی پینسیلوینیا کی طرح ان ریاستوں میں شامل سمجھی جاتی ہے کہ جہاں ووٹر کسی طرف بھی جا سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد