کلنٹن کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے سابق صدربل کلنٹن کو سینے میں درد اور تکان کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ ہلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے جمعرات کے روز سانس پھولنے اور سینے میں درد کی شکایت کی تو انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی معائنے میں کوئی بات نہیں نکلی۔ بل کلنٹن نے رات گھر میں گزاری لیکن جمعہ کے روز ان کے ڈاکٹروں نے مزید معائنے کے لئے بلالیا اور اس کے بعد بائی پاس کا مشورہ دیا۔ آپریشن موجودہ ہفتے کے شروع میں متوقع ہے۔ اٹھاون سالہ بل کلنٹن دو مرتبہ امریکی صدر منتخب ہوئے اور اپنے عہدہ صدارت کے دوران فاسٹ فوڈ اور جاگنگ کے لیے مشہور تھے۔ انکے عہدہ صدارت کے دوران ہونے والے کڑے طبی معائنوں میں کبھی بھی انہیں دل کے عارضے کی شکایت نہیں ہوئی۔ تاہم حالیہ مہینوں میں وہ دبلے پتلے اور اچھی صحت میں دکھائی دیئے جس کی وجہ انہوں نے ہمیشہ ساؤتھ بیچ ڈائٹ کو بتایا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||