BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 December, 2004, 00:17 GMT 05:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آبادکار جیلیں بھرنے کے لیے تیار رہیں‘
News image
آباد کاروں کے رہنما کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ سے نکالنا غیر اخلاقی ہے
غزہ میں یہودی آباد کاروں کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم ایریئل شیرون کے غزہ سے واپسی کے منصوبے کے خلاف آواز اٹھانے کی حمایت کر دی ہے۔

تاہم ان آباد کاروں کی کونسل نے زور دیا ہے کہ حکومتی منصوبے کے خلاف پر امن طور پر آواز اٹھائی جائے تاکہ ملک میں خانہ جنگی کے امکان کو روکا جا سکے۔

کونسل کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہودیوں کو ان کے گھروں سے باہر نکالنے کی تجویز غیر اخلاقی ہے اور حقوقِ انسانی کی خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتی ہے۔‘

وزیرِ اعظم شیرون کے منصوبے کے مطابق غزہ اور غربِ اردن کے کچھ علاقوں سے سے آٹھ ہزار یہودی آبادکاروں کو سن دو ہزار پانچ تک باہر نکالا جانا ہے۔

اسرائیل کی پارلیمان نے اسی اثناء میں اس بل پر بحث کے ابتدائی مرحلے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت حزبِ اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی حکومت کے ساتھ اقتدار میں شریک ہوگی۔

اگر اس بل کی باقی تین خواندگیوں کو بھی منظور کر لیا گیا تو پارلیمان میں حکمراں لیکود پارٹی کی اکثریت بحال ہو جائے گی جو وزیرِ اعظم شیرون کے غزہ سے یہودیوں کی واپسی کے منصوبے پر سخت گیر موقف کے حامیوں کے احتجاج کی وجہ سے شدید مثاثر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ایک با اثر یہودی آباد کار بنیامن ویلرسٹین نے لوگوں سے یہ کہا تھا کہ وہ تبدیلی کے قوانین کی خلاف ورزی کریں اور جوق در جوق قید ہونے کے لیے تیار رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج کے طرف سے سڑکوں پر پیدا کردہ رکاوٹوں کو توڑ دینا چاہیے، ان علاقوں میں جانا چاہیے جہاں جانا منع کیا گیا ہے اور ’بے دخلی‘ سے بچنے کے لیے خود کو گھروں میں بند کر دینا چاہیے۔

پیر کے روز ایک اجلاس کے بعد یشا کونسل کے سربراہ نے کہا تھا کہ کونسل ویلرسٹین کے ساتھ ہے۔

تاہم وزیرِ اعظم نے ویلرسٹین کے بیان کو ’انتہائی سخت‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ’میں یہودی آباد کاروں کی مشکلوں کو اچھی طرح سمجھتا ہوں۔‘

حکومت نے کہا ہے کہ وہ ان یہودی آبادی کاروں کے نقصان کی تلافی کرے گی جو پرامن طور پر غزہ یا غربِ اردن کے کچھ علاقوں سے واپس آ جائیں گے لیکن جو قانون کی پابندی نہیں کریں گے انہیں بھاری جرمانے کیے جائیں گے اور سزائیں ہوں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد