BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 January, 2004, 04:03 GMT 09:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بستیاں ختم کرنے کی بات پر احتجاج
یہودی آبادکار

دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اسرائیلی باشندوں نے تل ابیب میں حکومت کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا جس کے تحت غربِ اردن کی کچھ یہودی بستیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔

اس حکومتی منصوبے کے تحت جو وزیرِ اعظم ایریئل شیرون نے پیش کیا ہے چند چھوٹی بستیوں کو بھی خالی کرا لیا جائے گا۔ ایریئل شیرون روایتی طور پر یہودی بستیوں کے حامی رہے ہیں۔

اس مظاہرے میں شیرون کابینہ کے کئی ارکان بھی شامل تھے اور اندزوں کے مطابق تقریباً ایک لاکھ افراد حکومت منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کرس مورس نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی وجہ سے اسرائیل میں ایک واضح تقسیم نظر آ رہی ہے۔

تا حال ایرئیل شیرون نے صرف یہ تجویز کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں چند بستیور کو ختم کر دیا جائے لیکن یہودی آباد کار کہتے ہیں کہ ایک دفعہ یہ سلسلہ چل پڑا تو ختم نہیں ہوگا۔

وزیرِ اعظم شیرون کا کہنا ہے کہ فلسیطینیوں کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کے لئے ضروری ہے کہ کچھ یہودی بستیان ختم کر دی جائیں۔

اسرائیل میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں نے کہا کہ وہ کسی یہودی بستی کو ختم نہیں کرنے دیں گے جبکہ بائیں بازو والے کہتے ہیں کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی پیشکش مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی امن کے فروغ کے لئے کافی نہیں ہے۔

ادھر وزیرِ اعظم شیرون نے کہا ہے کہ وہ شام سے بات چیت کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ کہ شام دہشت گردوں کی سرپرستی سے دستبراد ہو جائے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد