’یہودیوں کے داخلے پر پابندی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یروشلم میں پولیس نے یہودی انتہا پسندوں کو الااقصیٰ مسجد کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ الااقصیٰ مسجد مسلمانوں کےمقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے جبکہ کچھ یہودی بھی اس کو مقدس تصور کرتے ہیں کیونکہ یہ اسی جگہ واقع ہے جہاں ان کے عقیدے کے مطابق جبل ہیکل موجود تھا جس کو بعد میں رومیوں نے تباہ کر دیا تھا۔ یہودیوں کےٹیمپل مونٹ نامی اس انتہا پسند گروہ نے پولیس کی طرف سے انہیں روکے جانے اور روکاوٹیں کھڑی کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسرائیل کی ہائی کورٹ نے یہودی انتہا پسندوں کوالااقصیٰ مسجد کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن پولیس نے عدالتی حکم کے باوجود ان کو وہاں داخل ہونے سے روک دیا۔ اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایرئیل شیرون سن دو ہزار میں مسجد کے احاطے داخل ہوئے تھے جس سے اسلامی دنیا میں احتجاج کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ | اسی بارے میں مسجد اقصیٰ میں مصری وزیر پر حملہ 22 December, 2003 | آس پاس یروشلم:یہودیوں کی مارچ روک دی10 April, 2005 | آس پاس الاقصیٰ میں جھڑپ اور کشیدگی 06 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||