BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یروشلم:یہودیوں کی مارچ روک دی
 مسجد اقصیٰ
مظاہرے کی وجہ سے جنگ بندی کے معاہدے کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔
اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں یہودی انتہاپسندوں کےمسجد الاقصٰی کی طرف مارچ کو ناکام بنا دیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے اس مارچ کو روکنے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے تھے۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے اس مارچ کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کے اعلان کے باوجود دائیں بازو کے اسرائیلی گروپ نے کہا تھا کہ وہ مسجد الاقصٰی کے احاطے کی طرف مارچ کریں گے۔

فلسطینی شدت پسند گروہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیلی حکومت نے اس مظاہرے کی اجازت دی تو وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ توڑ دیں گے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلطینی لڑکوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ستمبر دو ہزار میں ایرئل شیرون کے مسجد اقصی جانے سے فلسطینیوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

حماس کے رہمنا نیذار رائن نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے اس مارچ کی اجازت دی تو وہ فلسطینیوں کے تیسرے انتفادہ کی بنیاد رکھیں گے۔

دریں اثنا اس احتجاج کا اہتمام کرنے والے اسرائیلی گروپ نے کہا تھا کہ پابندیوں اور روکاوٹوں کے باوجود ایک ہزار کے قریب یہودی مسجد اقصی تک جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اس گروپ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پورے اسرائیل سے لوگوں کو یروشلم لانے کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام کیا ہے اور اس احتجاج میں ہزاروں لوگ حصہ لیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد