’جوہری معاہدہ: تاخیر نہ کی جائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی نے زور دیا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو کانگریس میں منظور کیا جائے۔ انہوں نے اس بات سے بھی خبردار کیا کہ معاہدے میں کوئی ایسی ترامیم نہ کی جائیں جن سے معاہدہ کھٹائی میں پڑ جائے۔ یو ایس انڈیا بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ڈک چینی نے کہا کہ انہیں مکمل امید ہے کہ امریکہ اور انڈیا کا مجوزہ جوہری معاہدہ کانگریس منظور کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدہ صدر بش کے دوسرے صدارتی دور کی خارجہ پالیسی کا سب سے اہم کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس معاہدے کی منطق بالکل صاف ہے۔ پہلی بات یہ ہے کہ ہندوستان کی توانائی کی ضرورت کے لیئے جوہری توانائی بہت ضروری ہے۔ اس معاہدے سے امریکیوں کے لیئے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ کانگریس فوری طور پر اس معاہدے پر قانون سازی کرے گی تاکہ ہم دونوں ملک آگے بڑھ سکیں‘۔ اس معاہدے پر حتمی ووٹ جولائی کے وسط سے پہلے متوقع نہیں ہے۔ | اسی بارے میں انڈیا،امریکہ ’تاریخی‘ معاہدہ02 March, 2006 | انڈیا امریکی قوانین میں تبدیلی پر بحث27 April, 2006 | انڈیا پاکستان: امریکی مقبولیت بڑھ گئی14 June, 2006 | انڈیا جوہری معاہدے کیلیئے انڈین اپیل01 April, 2006 | انڈیا ہندوستان کی جوہری تنہائی کاخاتمہ02 March, 2006 | انڈیا رشتوں میں دراڑ آ سکتی ہے: شیام 31 March, 2006 | انڈیا حکومت کی خارجی مصیبت 12 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||