جوہری معاہدے کیلیئے انڈین اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے سیکریٹری خارجہ شیام سرن نے امریکہ کےقانوں ساز اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی اس کی موجودہ شکل میں حمایت کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس معاہدے میں مزید تبدیلیوں سے پورا عمل سست روی کا شکار ہوجائے گا۔ جمعہ کے روز امریکہ میں قانون ساز اداروں کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بڑی پیچیدہ بات چیت کا نتیجہ ہے اور قانوں سازوں کو چاہیئے کہ ’اس کے نازک ترین توازن‘ کوخراب نہ کریں۔ انہوں نے کہا ’اگر آپ نظر ثانی اور تبدیلیاں کریں گے تو وہ توازن برقرار نہیں رہےگا‘۔ شیام سرن نے کہا کہ ’اگر یہ معاہدہ لڑ کھڑایا تو اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے رشتوں کے ایک حصے کے طور پر دیکھنا چاہیئے۔ اس ماہ کے پہلے ہفتے میں امریکی صدر جارج بش کے دورۂ انڈیا پر امریکہ اور انڈیا نے سویلین مقاصد کے لیے جوہری شعبے میں تعاون کرنے کا ایک معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے نفاذ کے لیئے امریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے اور اسی لیئے انڈیا کے خارجہ سیکرٹری شیام سرن امریکہ میں قانون سازوں کو انڈیا کے موقف سے آکاہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن چونکہ انڈیا نے این پی ٹی یعنی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیئے ہیں اس لیے امریکہ کے بعض حلقےاس معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ایسےو قت پر جب ایران کے جوہری معاملات پرامریکہ نے سخت موقف اختیار کیا ہے، انڈیا کے ساتھ اس معاہدے کو منظوری دینے سے دوسرے ملکوں کو غلط فہمی ہو سکتی ہے۔ اس معاہدے پر نکتہ چینی کرنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سےانڈیا کو بڑی تعداد میں جوہری ہتھیار بنانے میں مدد ملےگی۔ شیام سرن نے ایک بیان میں ان خبروں کو بھی تردید کی ہے کہ انڈیا نے ایران کے کسی بحری جہاز کو ٹریننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ایرانی جہاز بس یوں ہی آیا تھا، کسی نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ انڈیا نے ایرانی بحری جہاز کو ٹریننگ دی ہے یا مشترکہ مشقیں ہوئي ہیں، یہ پوری طرح گمراہ کن بات ہے‘۔ | اسی بارے میں جوہری معاہدے کا خیر مقدم03 March, 2006 | انڈیا انڈیا، امریکہ دنیا بدل سکتے ہیں: بش03 March, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ کی جوہری شراکت03 March, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ ’تاریخی‘ معاہدہ02 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||