پاکستان: امریکی مقبولیت بڑھ گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک سروے سے سامنے آیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بھارت میں امریکہ کے لیئے خیر سگالی جذبات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ’پیو ریسرچ گروپ‘ کی جانب سے کیئے گئے سروے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی ایک سال کے دوران پاکستانیوں میں امریکہ کے لیئے پسندیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ صدر بش کے لیئے بھارتی عوام کی حمایت بہتر ہوئی ہے جبکہ پاکستانی عوام کی نظروں میں صدر بش کی ساکھ پہلے جیسی ہی ہے۔ سروے میں پاکستان اور بھارت کے کل 3306 افراد سے سوالات کیئے گئے۔ یہ ادارہ ایسے ہی سرویز کے ایک سلسلے سے منسلک ہے اور مارچ سے مئی 2006 کے دوران 15 ممالک میں 17000 افراد سے انٹرویو کیئے گئے ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق دنیا بھر میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کی بنیا پر امریکہ کی مقبولیت کا گراف مسلسل نیچے جارہا ہے۔
امریکہ کی ساکھ کو سب سے زیادہ نقصان عراق میں جنگ کا خاتمہ نہ کرنے کے سبب پہنچا ہے جبکہ گوانتانامو اور فلسطین کے معاملات بھی امریکہ کی ساکھ کے لیئے نقصان کا باعث ہیں۔ بھارت میں امریکہ کے لیئے خیر سگالی جذبات 71 سے 56 فیصد تک کم ہوئے ہیں۔ تاہم صدر بش کی رہنمائی پر بھارتی عوام کا اعتماد 54 فیصد سے بڑھ کر 56 فیصد ہوگیا ہے۔ اس سروے کے نتائج ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب بھارت امریکہ تعلقات بہتری کی طرف مائل ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک اہم جوہری معاہدے پر بھی دستخط کیئے ہیں جس کی منظوری ابھی کانگریس کی طرف سے دینا باقی ہے۔ امریکہ کے لیئے پاکستان کے خیر سگالی کے جذبات 23 فیصد سے بڑھ کر 27 فیصد ہوگئے ہیں تاہم صدر بش پر اعتماد کی صورتحال پہلے جیسی یعنی 10 فیصد ہی ہے۔ سروے کے مطابق پاکستان ان مسلم ممالک میں سے ایک ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کے زیادہ خلاف نہیں ہیں اور عوام میں ایران کے لیئے حمایت 52 فیصد ہے۔ فلسطین میں حماس کی جیت پر بھی پاکستانیوں کی پریشانی یورپی اور امریکی افراد کی نسبت بہت کم تھی۔ 87 فیصد افراد کے خیال میں حماس کی جیت فلسطین کے لیئے اچھی ہے۔ | اسی بارے میں جوہری معاہدے کیلیئے انڈین اپیل01 April, 2006 | انڈیا بش دورہ: لکھنؤ فسادات، چار ہلاک03 March, 2006 | انڈیا حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ03 March, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ کی جوہری شراکت03 March, 2006 | انڈیا انڈیا، امریکہ دنیا بدل سکتے ہیں: بش03 March, 2006 | انڈیا ’جمہوری پاکستان دنیا کے مفاد میں‘03 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||