BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 June, 2006, 04:30 GMT 09:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ سے عالمی امن کو خطرہ ہے
یورپ اور مسلمان ملکوں میں لوگ ایران کے جوہری پروگرام سے زیادہ عراق کے بارے میں امریکی پالیسی کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

پیؤ ریسرچ گروپ کی جانب سے کرائے جانے والے سروے کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی صدر جارج بش کی حمایت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

سروے کے مطابق 2004 میں سونامی سے متاثرہ ملکوں کی مدد کرنے سے امریکہ کو جو نیک نامی ملی تھی وہ بھی اب ختم ہو رہی ہے۔

اس سروے میں دنیا کے پندرہ ملکوں سے سترہ ہزار لوگوں سے سوال پوچھے گئے تھے۔

سروے کے مطابق دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کی وجہ سے دنیا میں امریکہ کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ان ممالک جہاں ایک سال پہلے امریکہ کی ساکھ نسبتاً بہتر تھی اب وہاں بھی خراب ہو رہی ہے۔ ایسے ممالک میں انڈیا، سپین اور ترکی شامل ہیں۔

سروے کے مطابق انڈیا میں امریکی نیک نامی اکہتر فیصد سے گر کر اکاون فیصد تک پہنچ گئی ہےجبکہ سپین میں اکتالیس فیصد سے گر کر تیئس فیصد رہ گئی ہے۔ اسی طرح ترکی میں امریکی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے جہاں اب سو میں صرف بارہ لوگ امریکی پالیسوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق امریکہ سے باہر چودہ میں سے دس لوگوں کا خیال ہے کہ عراق پر امریکی حملے کی وجہ دنیا پہلے سے زیادہ غیر محفوظ جگہ بن گئی ہے۔

امریکہ کے سب بڑا اتحادی ملک برطانیہ میں ساٹھ فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ عراق کی جنگ کی وجہ سے دنیا پہلے سے زیادہ غیر محفوظ جگہ بن کر رہ گئی ہے۔ البتہ تیس فیصد کا خیال ہے کہ عراق جنگ کی وجہ دنیا پہلے سے زیادہ محفوظ جگہ بنی ہے۔

دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت میں اضافہ نہیں بلکہ کچھ کمی آئی ہے اور لوگوں کی اکثریت کا خیال ہےکہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔

یورپی ممالک میں امریکی صدر جارج بش پر اعتبار کرنے والے لوگوں کی تعداد پچھلے سال سے کم ہوئی ہے۔

سروے کے مطابق امریکہ اور یورپ میں لوگوں کو ایران کے جوہری پروگرام سے تشویش ہے لیکن مسلمان ملکوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے تشویش نہیں پائی جاتی ہے۔

سروے میں شامل کیے گئے لوگوں میں چھیالیس فیصد کا خیال ہے کہ ایران کی موجودہ قیادت مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد