’جمہوری پاکستان دنیا کے مفاد میں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صدر جارج بش نے کہا ہے کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان نہ صرف امریکہ بلکہ انڈیا اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ اپنے دورۂ بھارت کے اختتامی دن انڈین دارالحکومت نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے امریکہ کے اچھے تعلقات ہیں اور یہ بات انڈیا کے مفاد میں ہے اور اسی طرح یہ بات پاکستان کے مفاد میں ہے کہ امریکہ سے انڈیا کے تعلقات بہتر رہیں۔ صدر بش نے مزید کہا کہ’ میرا خیال ہے کہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکہ کے لیے ایک ثابت قدم پارٹنر ثابت ہوگا اور وہ انڈیا کے لیے ایک پرامن پڑوسی اور عرب ممالک کے لیے آزادی اور اعتدال پسندی کی مثال ہوگا‘۔ اپنے دورۂ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر بش کا کہنا تھا کہ’ میں اسلام آباد میں صدر مشرف سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ کے کلیدی اشتراک اور اقتصادی اور سیاسی فروغ پر بات چیت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اس بات چیت کا مقصد سخت گیر نظریات کی جانب لوگوں کو مائل ہونے سے روکنا ہے۔ صدر بش نے دہشتگردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد جمہوری ممالک کو نشانہ بناتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جمہوری ممالک کمزور ہیں لیکن دہشتگردی کے خلاف آزاد اور جمہوری ممالک کی ہی فتح ہو گی۔ صدر بش دورۂ بھارت کے بعد جمعہ کی رات پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔ | اسی بارے میں انڈیا،امریکہ کی جوہری شراکت03 March, 2006 | انڈیا بش کا دورہ: خواہش اور حقیقت02 March, 2006 | پاکستان انڈیا،امریکہ ’تاریخی‘ معاہدہ02 March, 2006 | انڈیا ’بات چیت کا محور مسئلہ کشمیر ہوگا‘28 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||