’تنخواہ بڑھائی ہے لہذا تیل مہنگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر کی پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں جو اضافے کیے گۓ ہیں ان کو پورا کرنے کے لیے تیل کی قیمت بڑھا دی جائے۔ پچھلے مہینے غذائی قلت سے متعلق بلوے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد صدر حسنی مبارک نے گزشتہ ہفتے تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ عام لوگ مہنگائی سے نمٹ سکیں۔ شام نے بھی حال میں سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں خاصے بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر اردن کے وزیر زراعت نے کہا ہے کہ عرب ممالک یہ غور کررہے ہیں کہ خوراک کی مہنگائی کے توڑ کے لیے ایک ہنگامی فنڈ قائم کیا جائے۔ مصر میں لبرل اور بائیں بازو کے سیاسی سرگرموں نے اتوار کو خوردنی اشیاء کی مہنگائی کے خلاف عام ہڑتال اور احتجاج کیا تھا۔ گزشتہ ماہ ہڑتال کی ایسی کوششیں لوگوں کی خاطرخواہ توجہ حاصل نہیں کر سکی تھیں۔ صدر حسنی مبارک نے حال ہی میں سرکاری شعبے کے ملازین کی تنخواہوں میں تیس فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے تا کہ وہ معاشی مسائل کے باعث پیدا ہونے والی ناپسندیدگی کا حصہ نہ بنیں۔ تاہم احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شہریوں کی خاطر خواہ مدد نہیں کر رہی۔ | اسی بارے میں مصر میں ہڑتال کے خلاف وارننگ06 April, 2008 | آس پاس مصر:دین بدلنے کی اجازت10 February, 2008 | آس پاس مصر:عورتوں کے ختنہ پر پابندی28 June, 2007 | آس پاس چار فریقی مذاکرات، بلیئر کا نیا کردار 21 June, 2007 | آس پاس مصر میں آئینی اصلاحات ریفرنڈم26 March, 2007 | آس پاس مصر میں غیر ملکی دہشت گرد گرفتار04 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||