مصر میں غیر ملکی دہشت گرد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر کی پولیس نے حال ہی میں غیر ملکیوں کے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جس کے مختلف دہشت گرد تنظیموں سے روابط ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان غیرملکیوں میں یورپی، امریکی اور عرب شہریت کے افراد شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان مشتبہ افراد میں نو کا تعلق فرانس سے، دو کا بیلجیم سے اور ایک کا امریکہ سے ہے۔ ان افراد نے کئی دوسرے لوگوں کو بھی اپنے گروہ میں بھرتی کیا اور ان کا منصوبہ تھا کہ وہ عراق سمیت مشرق وسطی کے دیگر ملکوں میں دہشت گرد حملے کریں گے۔ وزرات داخلہ کے مطابق یہ لوگ مصر میں رہائش پزیر تھے اور انہوں نے یہاں رہنے کے بہانے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور عربی سیکھنا بنائے تھے۔ پولیس افسران کے مطابق ان افراد کو ایک ہفتہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا، ’ہماری تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ لوگ کسی بیرونی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں‘۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ’اس گروہ کی کوشش تھی کہ وہ دوسرے لوگوں کو بھی اپنے گروہ میں شامل کریں اور انہیں تباہی پھلانے کے طریقے سیکھائیں، انہیں جہاد پر مجبور کریں اور ان کو عراق بھیج کر ان سے وہاں اور دیگر ملکوں میں دہشت گرد حملے کروائیں‘۔ | اسی بارے میں عراقی خانہ جنگی کے پھیلاؤ کاخطرہ09 April, 2006 | آس پاس لبنان پر حملوں کے خلاف مظاہرے 21 July, 2006 | آس پاس مصر میں دھماکے، آٹھ افراد گرفتار25 April, 2006 | آس پاس قاہرہ میں انسدادِ بلوہ پولیس کا ہجوم11 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||