BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 March, 2007, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصر میں آئینی اصلاحات ریفرنڈم
حسنی مبارک
ریفرنڈم کے دوران ایک پولنگ سٹیشن کا منظر
مصر میں ان آئینی اصلاحات پر ووٹنگ جاری ہے جن پر حزب اختلاف نے کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں مصر پولیس سٹیٹ بن جائے گا۔


آئین میں کی جانے والی چونتیسویں ترمیم کے نتیجے میں مصر میں ایسی سیاسی جماعت کی تشکیل ممنوع ہو جائے گی جس کی تشکیل مذہب کے بنیاد پر کی گئی ہو۔

حکومت کا کہنبا ہے کہ ان تبدیلیوں سے جمہوریت کی بنیادیں گہری ہوں گی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مدد ملے گی۔

مصر میں سیکولر اور اسلام پسندوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ریفرنڈم کا بائیکاٹ کریں۔

اگر مبینہ آئینی اصلاحات کو حمایت حاصل ہو جاتی ہے تو انسدادِ دہشت گردی کے ان قوانین کی جگہ نئے قوانین بنائے جائیں گے جو ملک میں 1981 سے نافذ ہیں اور جنہیں ہنگامی طور پر نافذ کیا گیا تھا۔

ان قوانین کے تحت پولیس کو وسیع تر اختیارات حاصل ہیں جن کے تحت وہ کسی کو بھی گرفتار کر سکتی ہے۔

ان ترامیم کے نتیجے میں انتظامیہ کو ایسے تمام ادارے بند کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو جائے گا جن کا مذہبی جماعتوں سے تعلق ہو۔ اس کے علاوہ انتخابی قوانین میں ایسی تبدیلیاں بھی ہو سکتی ہیں جس کے نتیجے میں انتخابات میں عدلیے کا کردار محدود ہو جائے۔

اسی بارے میں
فرعون کی موت کا معمہ
14 November, 2004 | نیٹ سائنس
مصر میں بم دھماکے، 30 ہلاک
07 October, 2004 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد