تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں تیل کی ایک مرکزی پائپ لائن کی تباہی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر ایک سو آٹھ ڈالر فی بیرل کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے خام تیل کی فی بیرل قیمت قریباً ایک سو بارہ ڈالر تک جا پہنچی تھی تاہم پھر اس میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور آئل مارکیٹ میں فروخت کے رجحان کی وجہ سے ایک موقع پر فی بیرل قیمت سو ڈالر سے بھی نیچے چلی گئی تھی۔ متاثرہ پائپ لائن کی مالک کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان سے بصرہ سے برآمد ہونے والے تیل کی مقدار میں ایک تہائی کمی آئے گی۔ بارکلیز کیپیٹل کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ’ ہم دیکھ رہے ہیں کہ عراق میں حالات نے ایک خطرناک موڑ لیا ہے اور اب جنوبی عراق کے تیل کے نظام کے حوالے سے خدشات سر اٹھانے لگے ہیں‘۔ یاد رہے کہ عراق دنیا میں تیل برآمد کرنے والے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کی داخلی صورتحال میں پیدا ہونے والی تازہ تبدیلیاں ہی تیل کی عالمی قیمت میں آنے والے اتار چڑھاؤ کی اہم وجہ رہی ہیں۔ | اسی بارے میں تیل: امریکہ، سعودی مذاکرات22 March, 2008 | آس پاس تیل کی نئی قیمت 111 ڈالر فی بیرل13 March, 2008 | آس پاس خام تیل نئی ریکارڈ قیمت پر11 March, 2008 | آس پاس سونے اور تیل کی قیمت میں اضافہ03 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||