ایران میں تیل کے لیے ہنگامے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران میں حکومت کی جانب سے ذاتی گاڑیوں کے لیے تیل کی راشن بندی کے اعلان کے بعد تہران میں لوگوں نے کم از کم بارہ پٹرول سٹیشنوں کو آگ لگا دی۔ کئی جگہوں پر پٹرول کے حصول کے لیے قطاروں میں لگے لوگوں نے تھوڑ پھوڑ بھی کی، جس پر حکومت کو ہر پٹرول سٹیشن پر پولیس تعینات کرنا پڑی ہے۔ ایران کے شہریوں کو صرف دو گھنٹے کا نوٹس دیا گیا کہ پرائیویٹ ڈرائیور ایک ماہ میں صرف سو لیٹر تیل خرید سکیں گےاورلائسنس ٹیکسی ڈرائیور ایک ماہ میں سبسڈی قیمت پر آٹھ سو لیٹر تیل خرید سکیں گے۔ اس اعلان پر لوگ مشتعل ہوگئے اور پٹرول سٹیشنوں سمیت کئی دوسری املاک کو نقصان پہنچایا۔ ایران کے پاس پٹرول کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود وہ اپنا چالیس فیصد تیل درآمد کرتا ہے کیونکہ اس کے پاس تیل صاف کرنے کی سہولیات کم ہیں۔ ملک میں افراطِ زر کی شرح بیس سے تیس فیصد ہے اور تیل پر بھاری سبسڈی کے سبب بجٹ خسارے میں چل رہا ہے۔ تہران میں بی بی سی کی نامہ نگار فرانسس ہیری سن کا کہنا ہے کہ ایران کو اس بات کا خدشہ ہے کہ اس کے جوہری پروگرام کی وجہ سے مستقبل میں اقوامِ متحدہ کی طرف سے اس پر اس پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں اور اس لیے وہ تیل کی مقامی کھپت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایرانی حکومت اس اندیشے کا شکار ہے کہ مغرب اس کے پٹرول درآمد کرنے پر پابندی لگا کر اس کی معیشت کو مفلوج کر سکتا ہے۔
پٹرول کی راشن بندی کا نظام مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کو شروع ہوا، جو چار ماہ تک جاری رہے گا۔ حکومت کا کہنا ہے اس نظام میں چھ ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ لوگوں میں اس بات پر خاصی ناراضگی ہے کہ انہیں مہلت نہیں دی گئی۔ انہوں نے پارلیمان نے اس پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے پارلیمان کی تعطیلات منسوخ کر دی جائیں۔ فرانسس ہیری سن کا کہنا ہے کسی بھی منتخب حکومت کے لیے یہ ایک خطرناک قدم ہے، خاص طور پر تیل کی دولت سے مالا مال ملک کے لیے جہاں لوگوں کو لگتا ہے کہ سستا تیل ان کا پیدائشی حق ہے اور سرکاری ٹرانسپورٹ بہت محدود ہے۔ | اسی بارے میں ’مزید پابندیوں کا وقت آگیا ہے‘23 May, 2007 | آس پاس ایرانی وزیرِ خارجہ جرمنی پہنچ گئے24 June, 2006 | آس پاس ایرانی ایٹمی پیش رفت، امریکہ ناراض10 April, 2007 | آس پاس ’ایران کےمعاملےمیں مغرب ناکام رہا ہے‘15 May, 2007 | آس پاس امداد کا رستہ روکنے پر ایران برہم26 July, 2006 | آس پاس امریکہ اور ایران: ایک سرد جنگ؟02 June, 2007 | آس پاس ایران امریکہ ملاقات کا امکان29 April, 2007 | آس پاس ’بات چیت مثبت اور بے لاگ رہی‘28 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||