’ایران کےمعاملےمیں مغرب ناکام رہا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے جوہری امور کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ مغربی ممالک ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کا مسئلہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتا رہا ہے جس کی وجہ سے ایران ایٹم بم بنانے کے لیے درکار یورینیم کی افزودگی کی تکنیک حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ایران مغربی ممالک کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بین الاقوامی ایجنسی برائے ایٹمی توانائی کے معائنہ کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے لیے درکار یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
محمد البرادی کا کہنا ہے کہ ’مغربی ممالک کے لیےایک بری خبر یہ ہے کہ اب ایران کو صرف یورینیم کی افزودگی کے طریقے میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے‘۔ آئی اے ای اے کی طرف سے یہ بیان اس کے معائنہ کاروں کی طرف سے اتوار کو ایرانی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ محمد البرادی نے امریکی اخبار کو بتایا کہ ’اگر ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق کوششوں پر نظرثانی کی جائے تو ان میں یہ امر انتہائی اہمیت کا حامل تھا کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کرنے کا طریقہ معلوم نہ ہو۔ لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے اس لیے مغربی ممالک کی کوششیں ناکام ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے باز رکھنے کے لیے اب یہ کوششیں کی جانی چاہیئیں کہ ایران کو صنعتی سطح پر یورینیم کی افزودگی کا موقع نہ دیا جائے۔ آئی اے ای اے کو ایرانی تنصیبات کی مکمل انسپیکشن کرنے کی اجازت دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایران اپنے معاہدوں کا پابند رہے‘۔ اس سے قبل آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادی نے کہا تھا کہ ایران ابھی یورینیم کی افزودگی کے ابتدائی مراحل میں ہے اور وہ ایران یورینیم کو صعنتی درجے تک افزودہ کرنے کا اہل نہیں ہے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ کے اس بیان سے مغربی ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور روس کی حکومتیں مزید دباؤ میں آ جائیں گی جن کی ایران کو ایٹمی منصوبہ بندی سے باز رکھنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اپنی تازہ رپورٹ آئندہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پیش کرے گی۔ | اسی بارے میں ڈک چینی کی ایران کو دھمکی12 May, 2007 | آس پاس ایران سے مذاکرات ناممکن نہیں: رائس30 April, 2007 | آس پاس ’مزید پابندیوں پر بات ہوگی‘23 April, 2007 | آس پاس ’ایران ابھی ابتدائی مراحل میں ہے‘ 13 April, 2007 | آس پاس ایران:مزید پابندیوں کی قرار داد تیار16 March, 2007 | آس پاس ایران پر پابندیاں، اہم پیش رفت03 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||