تیل کی قیمت 142 ڈالر فی بیرل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خام تیل کی قیمت عالمی منڈی میں تقریباً ایک سو بیالیس ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کے ساتھ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تیل کی پیداوار کرنے والے ممالک تیل کی مانگ کو پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ لندن میں تیل کی قیمت ایک سو اکتالیس اعشاریہ نو آٹھ ڈالر فی بیرل جبکہ نیو یارک میں ایک سو اکتالیس اعشاریہ سات ایک ڈالر فی بیرل رہی۔ تیل کی پیداوار کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پر تیل کی پیداوار بڑھانے کا دباؤ ہے۔ حالیہ رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس تنظیمم میں ممالک میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر اتفاق نہیں پایا جاتا۔ لیبیا نےپیداوار کم کرنے کی دھمکی دی ہے کیونکہ منڈی میں کافی تیل ہے۔ لیبیا کے سینیئر افسر شوکری گھنم نے جمعرات کو کہا کہ امریکی دھمکی کو مد نظر رکھتے ہوئے لیبیا تیل کی پیداوار میں کمی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے بل منظور کیا ہے جس کے تحت محکمہ انصاف اوپیک کے کسی بھی ملک پر تیل کی پیداوار کم کرنے یا اس کی قیمت مختص کرنے پر مقدمہ کر سکتی ہے۔ تاہم اس بل پر سینیٹ میں ووٹ نہیں ہوا۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں میں لیبیا تیل کی پیداوار کم نہیں کرے گا۔ گازپروم کے چیف ایگزیکٹو ایلیکسی ملر کا کہنا ہے کہ اوپیک کا تیل کی قیمت پر کوئی قابو نہیں ہے۔ ’دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ قیمتیں نہایت اونچی سطح پر جا کر رکیں گی۔‘ دوسری طرف ایشیا اور وال سٹریٹ میں مندی کے بعد یورپی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رحجان شروع سے رہا۔ پیرس اور فرینکفرٹ کی سٹاک مارکیٹیں ایک فیصد گریں جب کہ لندن کی مارکیٹ اعشاریہ دو فیصد گری۔ اییشیا کی سٹاک مارکیٹ میں چین کی مارکیٹ ساڑھے چار فیصد جبکہ جاپان، تائیوان اور جنوبی کوریا کی مارکٹوںمیں دو فیصد کمی آئی۔ | اسی بارے میں تیل کی پیداوارمیں اضافے کااعلان16 June, 2008 | آس پاس تیل قیمتیں: ریکارڈ اضافہ، معمولی کمی23 May, 2008 | آس پاس تیل کی نئی قیمت135 ڈالر فی بیرل22 May, 2008 | آس پاس تیل ’200 ڈالر فی بیرل ہوسکتا ہے‘07 May, 2008 | آس پاس خوراک کا بحران، نئی ٹاسک فورس29 April, 2008 | آس پاس تیل کی نئی قیمت 111 ڈالر فی بیرل13 March, 2008 | آس پاس خام تیل نئی ریکارڈ قیمت پر11 March, 2008 | آس پاس سونے اور تیل کی قیمت میں اضافہ03 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||