تیل کی پیداوارمیں اضافے کااعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اگلے ماہ سے تیل کی پیداوار میں دو لاکھ بیرل روزانہ کا اضافہ کرے گا تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی مانگ کو کم کیا جاسکے۔ اس بات کا اعلان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جدہ میں سعودی تیل کے وزیر علی النعیمی سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ پچھلے ماہ سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں تین لاکھ بیرل روزانہ کا اضافہ کیا تھا۔ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے ممالک میں وہ واحد ملک تصور کیا جاتا ہے جو پیداوار میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی موجودہ قیمت میں اضافے کی وجہ مارکیٹ کی افواہیں ہیں نہ کہ تیل کی کمی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سعودی شاہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ان کا ملک تیل کی قیمتوں میں اس حد تک اضافے کو مکمل طور پر غیر مناسب سمجھتا ہے اور یہ کہ وہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ | اسی بارے میں تیل ’200 ڈالر فی بیرل ہوسکتا ہے‘07 May, 2008 | آس پاس تیل کی قیمتیں، جی ایٹ کا اجلاس08 June, 2008 | آس پاس تیل کی قیمتیں بحران نہیں: امریکہ07 June, 2008 | آس پاس تیل کی قیمت:ایک دن میں ریکارڈاضافہ06 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||