تیل کی قیمت:ایک دن میں ریکارڈاضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیل کی قیمت ایک دن میں ریکارڈ اضافے کے بعد تقریباً ایک سو انتالیس ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، اور خیال ظاہر کیا جا رہا کہ بڑھتی ہوئی مانگ اور سیاسی کشیدگی کے باعث جولائی میں یہ ایک سو پچاس ڈالر فی بیرل بھی ہو سکتی ہے۔ نیو یارک میں ہلکے خام تیل کی قیمت جمعہ کو ایک سو اڑتیس عشاریہ چوّن ڈالر تھی جو کاروبار بند ہونے کے بعد ایک سو انتالیس عشاریہ بارہ ڈالر ہو گئی۔ خام تیل کی قیمت پہلے ہی گزشتہ ماہ ایک سو پینتیس ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ تیل کی قیمت میں اضافہ اس وقت ہوا ہے جب ڈالر کی قیمت اور وال سٹریٹ میں حصص کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور امریکہ میں بیس سال میں سب سے زیادہ بیروزگاری دیکھی جا رہی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ اسرائیل کا یہ بیان بھی ہے کہ جوہری ہتھیار بنانے کی صورت میں ایران پر حملہ ناگزیر ہوگا۔ اسرائیل کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے ایک اخبار کو بیان دیا تھا کہ ’اگر ایران نے جوہری اسلحہ بنانے کا پروگرام جاری رکھا تو ہم اس پر حملہ کریں گے‘۔ نائجیریا میں شیوران کارپوریشن کے ملازمین کی طرف سے ہڑتال پر جانے کا امکان بھی منڈی کے لیے پریشانی پیدا کر رہے ہیں کیونکہ اس سے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔ شمالی امریکہ میں بی بی سی کے مدیر جسٹن ویبر کا کہنا ہے کہ منفی اعداد و شمار امریکیوں کو یاد دہانی کروا رہے ہیں کہ انہیں شدید مشکل اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے جو شاید کساد بازاری کی صورت بھی اختیار کر لے۔ | اسی بارے میں تیل ’200 ڈالر فی بیرل ہوسکتا ہے‘07 May, 2008 | آس پاس تیل کی نئی قیمت135 ڈالر فی بیرل22 May, 2008 | آس پاس تیل قیمتیں: ریکارڈ اضافہ، معمولی کمی23 May, 2008 | آس پاس تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ28 March, 2008 | آس پاس سونے اور تیل کی قیمت میں اضافہ03 January, 2008 | آس پاس آسٹریلیا’عراق میں تیل کے لیے ہے‘05 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||