BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 July, 2008, 17:25 GMT 22:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت سےتیل درآمد کرنے کی اجازت

کراچی ہنگامے
بینظیر بھٹو کے قتل پر احتجاج سے برآمدات پر بیس کروڑ ڈالر کا فرق پڑا
حکومت نے مالی سال سنہ دو ہزار آٹھ اور نو کے لیے نئی تجارتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بھارت سے تیل اور ڈیزل سمیت متعدد اشیاء کی درآمد کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر تجارت احمد مختار نے ایک نیوز بریفنگ میں کیا اور بتایا کہ اب بھارت سے سٹین لیس سٹیل، کاٹن یارن یعنی دھاگہ، کتابیں، معدنیات سے متعلق مشینری اور آلات، سی این جی بسز بھی منگوائی جا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت سے تجارت کو فروغ دینا چاہتی ہے اور متعدد اشیاء جن پر بھارت سے درآمد کرنے پر پابندی ہے وہ ختم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور اس بارے میں فہرست جلد جاری ہوگی۔

وزیر تجارت نے بتایا کہ تیس جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں سیاسی عدم استحکام، امن امان، بم دھماکوں، خود کش حملوں، بجلی کی قلت اور اس کی قیمتوں میں اضافے، تیل اور خوراک سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جہاں تجارتی خسارہ بیس اعشاریہ سات ارب ڈالر ہوگیا وہاں برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔

برآمدات کا ہدف
 تیس جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں برآمدات انیس اعشاریہ دو ارب ڈالر رہیں اور رواں مالی سال کے لیے حکومت نے برآمدات کا ہدف بائیس ارب ڈالر مقرر کیا ہے
احمد مختار

’سب سے بڑا نقصان محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل ہے جس سے اس ملک پر سیاہ بادل چھا گئے اور پانچ روز تک جو احتجاج جاری رہا اس کی وجہ سے برآمدات پر بیس کروڑ ڈالر کا فرق پڑا۔‘

احمد مختار نے بتایا کہ تیس جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں برآمدات انیس اعشاریہ دو ارب ڈالر رہیں اور رواں مالی سال کے لیے حکومت نے برآمدات کا ہدف بائیس ارب ڈالر مقرر کیا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ خصوصی زونز میں صنعتی یونٹ لگانے کے لیے جو مشینری درآمد ہوگی اس پر ٹیکس کی چھوٹ ہوگی، سونے، چاندی، ڈائمنڈ، پلوٹونیم اور دیگر دھاتوں اور قیمتی پتھروں کی برآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ ہوگی۔

ان کے مطابق حکومت نے افغانستان کو تجارتی سہولیات دینے کی خاطر ان کے دو صوبوں پکتیکا اور خوست کے قریب سرحد پر کسٹم چیک پوسٹ قائم کی جائے گی۔ جس سے ان کے مطابق افغانستان کی درآمد کردہ اشیاء پر ٹرانسپورٹ کی لاگت میں کمی ہوگی۔

ڈیوٹی کی چھوٹ
 خصوصی زونز میں صنعتی یونٹ لگانے کے لیے جو مشینری درآمد ہوگی اس پر ٹیکس کی چھوٹ ہوگی، سونے، چاندی، ڈائمنڈ، پلوٹونیم اور دیگر دھاتوں اور قیمتی پتھروں کی برآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ ہوگی
احمد مختار

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے برآمدات کا نصف حصہ صرف دنیا کے سات ممالک امریکہ، برطانیہ، جرمنی، ہانگ کانگ، دبئی اور سعودی عرب تک محدود ہے۔ ان کے مطابق نئی پالیسی میں نئی منڈیاں تلاش کی جائیں گی۔

احمد مختار نے کہا کہ دنیا میں پانچ ہزار سے زائد برآمدی اشیاء کا کاروبار ہوتا ہے جبکہ پاکستان ساڑھے تیرہ سو کے قریب چیزوں کی برآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کی اولین ترجیح برآمدی اشیاء کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

وزیر تجارت نے بتایا کہ پہلے تین سال تک پرانی بسیں باہر سے منگوائی جاسکتی تھیں لیکن اب حکومت نے دس سال پرانی بسیں بھی منگوانے کی اجازت دی ہے۔

ان کے مطابق نئی تجارتی پالیسی میں فارماسٹیکل اور کیمیکل کمپنیوں کے لیے بھی مراعات دی گئی ہیں اور ہربل میڈیسن کی بیرون ممالک رجسٹریشن کی فیس میں پچاس فیصد تک اخراجات حکومت اٹھائے گی۔

اسی بارے میں
کپاس درآمد کرنے کی اجازت
23 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد