BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 July, 2008, 07:35 GMT 12:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قیمتوں میں اضافہ، حکومت کو نوٹس

پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ایک دن قبل ملک کے مختلف شہروں پیٹرول پمپس پر فروخت روک دی گئی تھی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس منیر پراچہ نے تیل اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں یہ درخواست پیر کے روز دائر کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلز موومنٹ کے صدر اشفاق چوہدری کی جانب سے دائر اس درخواست میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت پیٹرولیم اور سی این جی ڈیلر ایسوسی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

منگل کے روز اس درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل فرید اقبال خٹک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں تیل کی قمیت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور حتی کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں سی این جی سٹیشن پر گیس حکومت کے مقرر کردہ ریٹس سے زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے اور اس کا بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل فرید اقبال خٹک نے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لے تاکہ صارفین کو تھوڑا سا ریلیف مل سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تیس روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے اور اتوار کے روز ہونے والے حالیہ اضافے کے خلاف عوام اور بلخصوص ٹرانسپورٹرز سراپہ احتجاج بنے ہوئے ہیں اور وہ حکومت سے اس اضافے میں واپسی کا مُطالبہ کر رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرولیم کی مصنوعات پر ایک ارب سے زائد کی سبسڈی دے رہی ہے۔

اس درخواست کی سماعت کرنے والے جج جسٹس منیر پراچہ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کی سماعت چوبیس ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جن کو یہ کہہ کی نمٹا دیا گیا کہ منگائی اور مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک جیسی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

اسی بارے میں
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
01 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد