BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 August, 2008, 07:47 GMT 12:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مندی کا رجحان بدستور جاری

حصص بازار میں گزشتہ فروری سے مندی کا رجحان ہے
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو دوبارہ شدید مندی کا غلبہ ہے اور اس وقت کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں سوا چارسو پوائنٹس کمی کے ساتھ کاروبار ہورہا ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں بازارِ حصص میں تقریباً آٹھ سو پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں منگل کی طرح آج بھی مندی کا رجحان جاری ہے اور ماہرین اس کی وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور کاروبارِ حصص میں شیئرز کی فروخت کے دباؤ کو قرار دے رہے ہیں۔

منگل کو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں تین سو تراسی پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

کاروبارِ حصص کے ایک ماہر ظفر موتی کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ امید کی جاتی ہے کہ مارکیٹ میں کچھ بہتری آئے گی لیکن ان امیدوں پر روزانہ کسی سیاسی بیان بازی سے پانی پِھر جاتا ہے اور اب بھی یہ ہی لگ رہا ہے کہ سیاسی چپقلش کا نہ تھمنے والا دباؤ بازارِ حصص کو مزید متاثر کرے گا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار اس سال عام انتخابات کے وقت یعنی فروری کے مہینے میں اپنے عروج پر تھا یعنی مارکیٹ پندرہ ہزار پوائنٹس پر کاروبار کررہی تھی۔ تاہم انتخابات کے بعد بازارِ حصص میں مسلسل مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ چھ ماہ میں مارکیٹ نو ہزار پوائنٹس تک گِر چکی ہے۔

فروری میں مارکیٹ کا کل حجم بہتر ارب ڈالر تھا تاہم بیرونی سرمایہ کاروں نے اب تک تیس ارب ڈالر بیرونی ممالک منتقل کردیے ہیں اور مارکیٹ کا مجموعی حجم انتالیس فیصد کمی کے بعد اب بیالیس ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد