BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 July, 2008, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افواہ سازوں کے خلاف کارروائی

سائبر قوانین کے تحت افواہ پھیلانے والے ایس ایم ایس پر کارروائی کی جائے گی: حکومت
سائبر قوانین کے تحت افواہ پھیلانے والے ایس ایم ایس پر کارروائی کی جائے گی: حکومت
پاکستانی وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے ملک میں سٹاک مارکیٹ کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ کے بارے میں موبائل فون کے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے افواہ پھیلانے کو جرم قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت کے لیے آنے والے حصص کے بارے میں افواہوں کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اس نوعیت کی افواہوں کی، چاہے وہ موبائل فون کے ٹیکسٹ میسج کےذریعے پھیلائی جائیں یا کسی اور ذریعے سے، ایف آئی اے کا سائبر کرائمز ونگ تحقیقات کرے گا اور قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کی سب سے بڑی کراچی کی سٹاک مارکیٹ کئی ماہ مسلسل بحران کا شکار رہنے کے بعد پانچ ہزار پوائنٹس گری تھی جس سے سرمایہ کاروں کے کئی سو ارب روپے ڈوب گئے تھے۔ سرمایہ کاروں نے اس گراوٹ کو سازش قرار دیتے ہوئے ملک بھر کی سٹاک مارکیٹس کے باہر مظاہرے کیے تھے اور اس بحران میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

وزارت داخلہ سے ہی جاری ہونے والے ایک اور بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور افغانستان کو پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس غیرقانونی نقل حمل کو روکنے کے لئے صوبہ سرحد اور بلوچستان کی پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے سربراہان کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یہ احکامات ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد کیے جا رہے ہیں جن کے مطابق پاکستانی پٹرول ایران اور افغانستان سمگل کیا جا رہا ہے جس سے ملک کے اندر ان مصنوعات کی قیمتیں بحران کا شکار ہیں۔

اسی بارے میں
سٹاک انڈیکس 500 پوائنٹ کم
18 March, 2008 | پاکستان
سٹاک انڈیکس 500 پوائنٹ کم
18 March, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد