BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 April, 2007, 18:19 GMT 23:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موبائل سے موت کا وائرس یا افواہ

موبائل فون فائل فوٹو
موبائل فون پر گشت کرنے والے ان پیغامات میں کوئی حقیقت نہیں
پاکستان کے مختلف علاقوں سے جمعہ کے روز ایس ایم ایس اور فون کالز کے ذریعے لوگوں کو خبردار کیا جاتارہا کہ وہ کسی بھی نامعلوم یا ایک مخصوص نمبر سے فون وصول نہ کریں کیونکہ اس سے موت کا باعث بننے والی وائرس یا ریز نکلتی ہیں۔

پاکستان میں موبائل کمپنی موبی لنک کے فیصل امتیاز نے بی بی سی کو بتایا کہ موبائل فون پر گشت کرنے والے ان پیغامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نےپیغام میں نقصان پہنچانے والے نمبروں پر فون بھی کیے لیکن انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

موبائل کمپنی یو فون کے ایک اہلکار عاطف منیر نے اس قسم کے پیغامات کو ایک افواہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تمام موبائل کمپنیوں نےمشترکہ طور پر ایک بیان بھی جاری کیا جس میں اس افواہ کی تردید کی گئی ہے۔

بعض ایسی افواہیں بھی پھیلی ہیں کہ سیالکوٹ میں ایک شخص کی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ موبائل فون پر بات کرنے میں مصروف تھے۔اس شخص کے ایک ساتھی نواز نے بی بی سی کو بتایاکہ لوگوں نے افواہ پھیلا کر اس شخص کی موت کومذاق بنا دیا ہے۔نواز کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ موبائل وائرس ان کے موت کا مؤجب بنی ہو۔

سیالکوٹ میں تھانہ حاجی پورہ کےایک اہلکارنعیم احمد نے موبائل وائرس سے ہونے والی ہلاکت سے لا علمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ افواہ شیخو پورہ سے اڑ کرآئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھارت میں بھی اسی قسم کی افواہوں کا سلسلہ چل نکلا تھا جس سے بھارت کی موبائل کمپنیوں کو سخت خسارے کا سامنا کرنا پڑالیکن پولیس کی تحقیقیات کے بعد یہ ایک افواہ ثابت ہوئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد