BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 March, 2008, 12:15 GMT 17:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹاک انڈیکس 500 پوائنٹ کم

کے ایس ای
بین الاقوامی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے مقامی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں
کراچی حصص مارکیٹ کےایس ای 100 انڈیکس میں پانچ سو پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس میں مندی کے اثرات کے ساتھ ساتھ سیاسی غیر یقینی بھی حصص بازار پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

کراچی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان کل نئے ہفتے کے آغاز سے ہوا جب مارکیٹ کا اختتام چوالیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ پندرہ ہزار پوائنٹس پر ہوا۔

منگل کو مارکیٹ کا آغاز ہی مندی سے ہوا اور ایک وقت تو ے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو پوائنٹس کم ہو کر چودہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آگیا۔ اس کے بعد پورا دن اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

دوپہر تک مارکیٹ میں کچھ قدر استحکام آیا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تقریباً سوا تین سو پوائنٹس کی کمی کے ساتھ چودہ ہزار سات سو پوائنٹس پر بند ہوا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے مقامی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور انہیں امکان ہے کہ اگلے ایک دو روز میں صورتحال معمول پر آجائے گی۔

تجزیہ نگار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ امریکی حصص مارکیٹ سے شروع ہونے والے اس بحران کے اثرات ایشیائی مارکیٹ پر بھی ہو رہے ہیں اور پاکستان کی مارکیٹ بھی اسی سے متاثر ہے، جہاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار حصص فروخت کر رہے ہیں۔

تجزیہ نگار مزمل اسلم ملک کی سیاسی صورتحال کو بھی اس مندی کی ایک وجہ سمجھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی مگر کچھ دنوں سے سیاسی غیر یقینی کے بھی مارکیٹ پر اثرات ہو رہے ہیں۔

کراچی سٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، تجزیہ نگار محمد سہیل کے مطابق مارچ کے مہینے میں غیر ملکی سرماریہ کاروں نے 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی ہے تاہم اس وقت بھی ملکی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملک کی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا حجم 4 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بہتری کا دار و مدا ملک میں سیاسی صورتحال اور آنے والی حکومت کی پالیسی پر ہے ۔

سٹاک ایکسچینجبینظیر قتل
ایشیائی حِصص بازاروں میں مندی کا رحجان
حصص بازارحِصص میں مندی
امن وامان یا منطقی عمل، ماہرین کی رائے تقسیم
بحران کی تحقیقات
سٹاک مارکیٹ میں 13 ارب ڈالر کیسےڈوبے؟
سٹاک ایکسچینجدورے سے مایوسی
کراچی سٹاک ایکسچینج مندے کا شکار
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد