BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 October, 2007, 15:04 GMT 20:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر

کراچی میں بینظیر بھٹو کے جلوس پر حملے کے بعد سے شئیر مارکیٹ میں مندی کا رحجان ہے
کراچی بازار حصص شدید مندی کا شکار ہے اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں کم سے کم تین سو باسٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

کراچی میں بینظیر بھٹو کے جلوس پر بم حملے کے بعد سے مارکیٹ غیر مستحکم ہوگئی ہے۔ تجزیہ نگار اس مندی کی بڑی وجہ بدامنی اور سیاسی غیر یقینی کو قرار دے رہے ہیں۔

منگل کو کراچی اسٹاک ایکسچینج چودہ ہزار تین سو ترانوے پوائنٹس پر کھلا اور دوپہر بارہ بجے کے بعد سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور شام تک تین سو باسٹھ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ مارکیٹ چودہ ہزار بائیس پوائنٹس پر بند ہوئی۔

کراچی کا حصص بازار گزشتہ دو ہفتوں میں مجموعی طور پانچ فیصد کا نقصان اٹھا چکا ہے۔ اس سے قبل آٹھ ہفتے تک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی تھی جس کے دوران ایک مرحلے پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چودہ ہزار نو سو کی حد کو چھو رہا تھا مگر منگل کو مندی کے نتیجے میں مارکیٹ اب چودہ ہزار اٹھائیس کی سطح پر آگئی ہے۔

بد امنی کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بھی بازار سے ہٹ گئے ہیں

کے اے ایس بی سیکیورٹیز کے تجزیہ نگار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں بم دھماکے کے بعد مارکیٹ میں تیزی سے اتار آیا۔ کچھ ایسی افواہیں بھی گرم تھیں کہ سپریم کورٹ میں صدر مشرف کے موجودہ اسمبلیوں سے دوبارہ انتخاب کے مقدمے کا فیصلہ جنرل مشرف کے خلاف آسکتا ہے جس کے مارکیٹ پر منفی اثرات ہوئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی تشکیل پر بھی تحفظات ظاہر کئے جارہے ہیں اور مستقبل میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال بھی نظر آرہی ہے جس سے مارکیٹ میں حصص کی فروخت کا رجحان بڑھ رہا۔

پاکستان میں بدامنی کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایک مرتبہ پھر اپنا ہاتھ روک لیا ہے۔

تجزیہ نگار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مارکیٹ گزشتہ دو ماہ سے غیرملکی سرمایہ کاری پر انحصار کر رہی تھی مگر گزشتہ دو ہفتوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا کوئی خاص رجحان نہیں رہا ہے جس کی مقامی سرمایہ کاروں نے بھی پیروی کرتے ہوئے شیئرز کی فروخت شروع کردی۔ اس وجہ سے مارکیٹ کو غیرملکی اور مقامی کوئی سپورٹ نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ میں صدر مشرف کے دوبارہ موجودہ اسمبلیوں سے انتخاب سے متعلق مقدمے کا فیصلہ نہیں آجاتا اور اور غیر ملکی سرمایہ کار بازار میں نہیں لوٹتے، اس وقت تک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہیگا۔

اسی بارے میں
کراچی حصص بازار میں مندی
19 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد