BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 November, 2008, 08:07 GMT 13:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات خودکش حملہ، چار ہلاک

 فائل فوٹو
خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے ساتھ گاڑی ٹکرا دی: حکام
ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل خوزہ خیلہ میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوات میں پاکستانی فوج کے ایک ترجمان کرنل عتیق الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل فوج کے ایک اور ترجمان میجر ناصر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو گیارہ بجے کے قریب تحصیل خوزہ خیلہ کے علاقے گواشکوڑہ میں واقع ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا یہ دور دارز علاقہ ہے لہذا معلومات حاصل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے ساتھ گاڑی ٹکرا دی۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے راستے کو بند کیا ہے کسی کو انے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات میں مقامی طالبان نے تین سکیورٹی اہلکاروں کو اغواء کرنے کا دعوٰی کیا تھا جبکہ حکام نے ایک اہلکار کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سوات میں مقامی طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے بی بی سی کو ٹیلی فون کرکے بتایا تھا کہ گزشتہ دو دنوں میں تین سکیورٹی اہلکار کو اغواء کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تحویل میں کل سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے کیونکہ بقول ان کے تین سکیورٹی اہلکار اس سے پہلے اغواء کیے گئے تھے۔

مسلم خان نے ان اہلکاروں کے بدلے میں مختلف جیلوں میں قید اپنے پچیس طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوات میں مقامی انتظامیہ نے ایک سکیورٹی اہلکار کی لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ روز سوات میں فوج نے دو مختلف کارروائیوں میں ایک طالبان کمانڈر سمیت گیارہ جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔

سواتعسکری جغرافیہ
ضلع سوات میں شدت پسند کہاں کہاں؟
سوات میں عسکریت پسند(فائل فوٹو)سوات کے جنگجو
جنگجوگروپ ’نیٹ ورک‘ کی صورت سرگرم
سوات کا سفرنامہ
’آپ کی خدمت کے لئے، طالبان سٹیشن مٹہ‘
سواتی بچےلوگوں کی پریشانی
سوات: ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
اسی بارے میں
سوات: طالبان کے مورچے خالی
27 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد