باجوڑ:’بارہ شدت پسند ہلاک ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتجے میں حکام نے بارہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ حکام کے مطابق اتوار کو سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے تحصیل مامون، ڈمہ ڈولہ اور خرکے میں مشتبہ طالبان کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی ہے اور بارہ شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ حکام کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری سے جنگجوؤں کے چھ ٹھکانے بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز بھی باجوڑ کے علاقے ماموند اور چارمنگ پر بھی جیٹ طیاروں سے بمباری کی تھی جس میں حکام نے پندرہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ سوات میں مارٹر حملے، چھ افراد ہلاک اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تحصیل مٹہ کے علاقے خرڑئی میں تین گھروں پر مارٹر کے گئی گولے گرنے سے دو بچوں اور دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سوات میں ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعات سینچر اور اتوار کی درمیانی شب تحصیل مٹہ کے علاقے خرڑئی میں اس وقت پش آیا جب طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے لڑائی ہو رہی تھی۔ ان کے بقول مارٹر کا ایک گولہ داؤد خان نامی شخص کے گھر پر گرا جس میں دو بچے اور دو خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔ پولیس اہلکار نے مزید بتایا کہ مارٹر کا ایک اور گولہ ایک دوسرے مکان میں گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرگے میں فائرنگ کا تبادلہ، چھ افراد ہلاک بنوں پولیس کے سربراہ محمد عالم نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کو تھانہ کینٹ کے حدود میں زمین کے تنازعہ پر ایک جرگہ ہو رہا تھا اور کسی بات پر ایک فریقین نے دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ |
اسی بارے میں سوات: چھ شہری اور انسپکٹر ہلاک01 November, 2008 | پاکستان سوات لشکر طالبان جھڑپیں، تیرہ ہلاک26 October, 2008 | پاکستان چار شدت پسند، دو شہری ہلاک14 October, 2008 | پاکستان سوات: پولیس افسر کا سر قلم25 October, 2008 | پاکستان سوات میں پچیس جنگجو ہلاک19 October, 2008 | پاکستان خود کش نہیں فدائی حملے: طالبان15 October, 2008 | پاکستان خود کش حملے حرام: علماء کا فتویٰ14 October, 2008 | پاکستان ہنگو: دس سکیورٹی اہلکار رہا06 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||