ہنگو: دس سکیورٹی اہلکار رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل سے اغواء کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کے دس اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے۔ ضلعی ناظم نے بتایا کہ اہلکاروں کی رہائی کے بدلے مقامی طالبان کے ایک اہم کمانڈر سمیت تین جنگوؤں کو بھی رہا کیا گیا ہے ہنگو پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل سے اغواء کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کے ان دس اہلکاروں کو جمعرات کو رہاکر دیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں کو ہنگو میں مقامی طالبان نے ایک قبائلی جرگے کے حوالے کیا۔ ضلعی ناظم خان افضل نے بتایا کہ رہا ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں میں سات فوجی اور سکاؤٹس فورس کے تین اہلکار شامل ہیں۔ ہنگو کے ضلعی ناظم حاجی خان افضل نے بی بی سی کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی رہائی کے بدلے مقامی طالبان کے ایک اہم کمانڈر رفیع الدین اور ان دو ساتھیوں کوبھی رہا کیا ہے۔ ضلعی ناظم کے مطابق مقامی طالبان کے ان تین جنگجوؤں کو صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو سے جولائی میں ایک جھڑپ کے دوران گرفتار کیاگیا تھا۔ یاد رہے کہ رفیع الدین تحریک طالبان پاکستان کے امیر بیت اللہ محسود کے ایک اہم کمانڈر ہیں جس کی رہائی کے لیے بیت اللہ محسود بہت کوشش کرتے تھے۔ | اسی بارے میں پشاور،مغوی پولیس والوں کیلیے احتجاج15 September, 2008 | پاکستان ہنگو: طالبان کوپناہ نہ دینے کا فیصلہ27 July, 2008 | پاکستان ایف سی کے قلعہ پر طالبان قابض14 July, 2008 | پاکستان ہنگو:ایف سی اہلکاروں کی تدفین13 July, 2008 | پاکستان ہنگو: 17 سکیورٹی اہلکار ہلاک12 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||