BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 July, 2008, 06:34 GMT 11:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگو: طالبان کوپناہ نہ دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو
ہنگو میں تین ہفتے قبل مقامی طالبان کی طرف سے دوابہ پولیس سٹیشن کا محاصرہ کرنے کے بعد فوج نے علاقے میں آپریشن شروع کیا تھا
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ہنگو میں آٹھ قبائل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں کسی طالب، شدت پسند تنظیم یا مسلح گروہوں کو پناہ نہیں دیں گے اور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ سنیچر کو ہنگو میں ضلعی رابطہ افسر کے دفتر میں ہونے والے ایک جرگہ میں ہوا جس میں درسمند، کربوغہ شریف، زرگیری، شنہ وڑی، نریاب، دوآبہ، چپری نریاب، کاہی اور سہ روزی کے اقوام کے سو سے زائد مشران نے شرکت کی۔

جرگہ میں شامل درسمند یونین کونسل کے ناظم ملک جلیل الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ درسمند سے لیکر ہنگو تک تمام اقوام نے اس بات پر اتفاق کرلیا کہ علاقے میں عسکریت پسند یا مسلح تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو پناہ نہیں دی جائیگی اور نہ ہی ان کی کسی قسم کی مدد کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اقوام نے متقفہ طورپر فیصلہ کیا کہ ہر قوم یا قبیلہ اپنے علاقے میں امن وامان کی بحالی کا خود ذمہ دار ہوگا اور اگر ضروت پڑی تو اقوام ایک دوسرے کی بھی مدد کریں گے۔

ناظم نے کہا کہ جرگہ نے حکومت سے پر زورمطالبہ کیا کہ وہ جی ٹی روڈ پر امن وامان بحال کرنے کےلئے موثر اقدامات کرے جبکہ اقوام ہر علاقے اور گاؤں کی سطح پر حکومت سے مکمل تعاون کرینگے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہنگو آپریشن کے دوران بھی کربوغہ اور تورہ اوڑی میں قبائلی جرگوں نے طالبان کو پناہ دینے اور ان کی مدد کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

ہنگو میں تقریبًا تین ہفتے قبل مقامی طالبان کی طرف سے دوابہ پولیس سٹیشن کا محاصرہ کرنے کے بعد فوج نے علاقے میں آپریشن شروع کیا تھا جو تقریباً دس دنوں تک جاری رہا۔ اس آپریشن کے دوران سارا علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ ہزاروں لوگوں نے بچوں اور خواتین سمیت محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد