پشاور،مغوی پولیس والوں کیلیے احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دو ہفتے قبل ہنگو سے اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کےلیے پشاور میں جی ٹی روڈ بند کرکے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے آنسو گیس پھینکی جبکہ احتجاج کی وجہ سے تقریباً چار گھنٹے تک پشاو کو پنجاب سے ملانے والی دو اہم شاہراہیں بند رہیں۔ تھانہ چمکنی کے ایک اہلکار عابد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کی صبح وڑپگہ گاؤں اور اردگرد کے علاقوں کے سینکڑوں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر رنگ روڈ پل کے قریب پشاور کو پنجاب سے ملانے والی مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بندی کردی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ تقریباً دو ہفتے قبل ہنگو سے اغوا ہونے والے زیرتربیت پولیس اہلکاروں کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔ مغویوں میں پانچ اہلکاروں کا تعلق وڑپگہ گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ بند ہونے کی وجہ سے قریب سے گزرنے والی موٹر وے بھی ہر قسم کے ٹریفک کےلیے بند ہوگئی جس سے پشاور اسلام آباد سڑک پردونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ پولیس اہلکار کے مطابق مظاہرین اور مقامی انتظامیہ کے مابین تین گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے تاہم بات چیت جب ناکام ہوئی تو پولیس نے سڑک کھولنے
واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل پشاور سے جنوبی ضلع ہنگو جانے والے پچیس زیرتربیت پولیس اہلکاروں کو مقامی طالبان نے ضلع ہنگو سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی کے بدلے اپنے کچھ گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں بیس طالبان ہلاک، پچیس اہلکار اغوا04 September, 2008 | پاکستان گوادر بندرگاہ کے کنٹرول پر تنازع02 June, 2008 | پاکستان درہ آدم خیل میں بھی’جنگ بندی‘28 May, 2008 | پاکستان اورکزئی: تصادم میں تین سے زائد ہلاک27 May, 2008 | پاکستان نوشہرہ: جھڑپ میں چار زخمی05 June, 2008 | پاکستان وزیرستان:نقصان کے اندازے کیلیےکمیٹی03 June, 2008 | پاکستان حکومت نواز طالبان پر حملے کریں گے02 June, 2008 | پاکستان مردان، لڑکیوں کے سکول میں دھماکہ02 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||