اورکزئی: تصادم میں تین سے زائد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ دو مبینہ شدت پسند تنظیموں کے مابین مسلح تصادم میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مقامی ذرائع نے ہلاک شدگان کی تعداد آٹھ بتائی ہے۔ اورکزئی ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات میں سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ منگل کو اتمان خیل کے علاقے میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی کی دو مبینہ مخالف شدت پسند تنظیموں لشکر اسلام اور انصارالاسلام کے مسلح حامی باڑہ اور وادی تیراہ کے علاقوں سے گاڑیوں میں آ رہے تھے کہ اندارے کے مقام پر سڑک کے کنارے دونوں مسلح گروہوں نے آمنا سامنا ہوتے ہی ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ان لوگوں کا کہنا ہے مسلح افراد نے ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال کیا جس سے اتمان خیل کا علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ سرکاری ذرائع نے اس مسلح تصادم میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ متعدد زخمی بتائے جا رہے ہیں تاہم مقامی ذرائع نے ہلاک شدگان کی تعداد آٹھ بتائی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں دو کا تعلق لشکر اسلام اور ایک کا انصارالاسلام سے بتایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اورکزئی ایجنسی کا علاقہ اتمان خیل ایک اور قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے ملحق ہے۔ اس علاقے میں دونوں تنظیموں کے حامیوں کا اکثر اوقات آنا جانا رہتا ہے۔ خیبر ایجنسی کی ان دو شدت پسند تنظیموں لشکر اسلام اور انصارالاسلام کے حامیوں کے درمیان گزشتہ چند سالوں سے مسلکی اختلافات چلے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے درمیان کئی بار جھڑپیں ہوچکی ہیں جن میں اب تک دونوں طرف درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں کرم ایجنسی: امن جرگے کی آمد03 April, 2008 | پاکستان اورکزئی ایجنسی میں 6 ہلاک22 March, 2008 | پاکستان اورکزئی ایجنسی پانچ لاشیں 08 March, 2008 | پاکستان ’مفتی منیر خفیہ ایجنسیوں کے پاس‘06 June, 2007 | پاکستان کرم ایجنسی: تحریری معاہدہ24 May, 2007 | پاکستان کمزوریاں دور کریں: اورکزئی22 December, 2006 | پاکستان گورنر اورکزئی کا پہلا دورہِ میرانشاہ06 November, 2006 | پاکستان اورکزئی ایجنسی، جرگہ ناکام 08 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||