’مفتی منیر خفیہ ایجنسیوں کے پاس‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پنچ پیری مسلک کے مذہبی عالم مفتی منیر شاکر کے والد مولانا رحمت خان ہے نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے منیر شاکر کو ایک سال قبل سرکاری اہلکاروں کی طرف سے کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا تھا اور اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ تاہم ان کے بقول اب تک کسی سرکاری محکمے نے مفتی منیر کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔ پشاور پریس کلب میں بدھ کو ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا رحمت خان نے بتایا کہ مفتی منیر شاکر گزشتہ سال سولہ مئی کو کراچی میں اپنے دس سالہ بیٹے کو مدرسے میں داخل کرانے جارہے تھے کہ کراچی ایئرپورٹ پر سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے انہیں اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کے ہمراہ ان کے ایک دوست فاروق بھی تھے جنہیں نامعلوم افراد نے اٹھاون 58 روز بعد رہا کردیا اور ساتھ یہ دھمکی دی کہ اگر میڈیا یا کسی اور ادارے کو بتایا تو تمہیں بھی گھر سے اٹھالیں گے۔ مولانا رحمت خان کا کہنا تھا کہ دس ماہ تک انہوں نے کسی سے ڈر کے مارے بات نہیں کی مگر اب ان سے بیٹے کی مزید جدائی برداشت نہیں ہوتی کیونکہ ان ایک ہی بیٹا ہے اور اگر اس کا کوئی جرم ہے تو اسے عدالت اور میڈیا کے سامنے لایا جائے۔ مفتی منیر شاکر کے گیارہ سالہ بیٹے عبد اللہ نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اسے اور اس کے والد اور ساتھی فاروق کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر لے جایاگیا اور تینوں کو علیحدہ علحیدہ قید میں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد ان سے اردو زبان میں پوچھ گچھ کرتے رہے اور انہیں مارا پیٹا بھی اور بار بار کہتے رہے کہ وہ یہ بیان دیں کہ ان کا القاعدہ سے تعلق ہے تو اس صورت میں انہیں اور ان کے والد کو چھوڑدیاجائےگا۔ یادرہے کہ خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں مفتی منیر شاکر اور ایک افغان مذہبی رہنما پیر سیف الرحمان کے حامیوں کے مابین گزشتہ سال مسلکی مسائل پر متعدد مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں دونوں جانب سے درجنوں افراد مارےگئے تھے۔ تاہم بعدازاں ایک معاہدے کے تحت حکام نے دونوں مذہبی راہنماؤں کو علاقہ بدر کر دیا تھا۔ دونوں راہنما علاقے میں غیر قانونی ایف ایم ریڈیو چینل بھی چلاتے تھے۔ | اسی بارے میں لاپتہ افراد: سماعت جاری رہے گی06 June, 2007 | پاکستان ’سیو دی چِلڈرن‘ کے دفترکےباہردھماکہ01 June, 2007 | پاکستان پی اے خیبر کے گھر پر حملہ، تیرہ ہلاک31 May, 2007 | پاکستان خیبر ایجنسی:’قبول اسلام کے لیے دباؤ‘02 May, 2007 | پاکستان باڑہ میں تشدد، کئی افراد ہلاک23 April, 2007 | پاکستان لشکراسلامی کااہم مرکز تباہ 19 April, 2007 | پاکستان باڑہ: کرفیو ختم، کشیدگی برقرار 11 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||