BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 April, 2007, 19:19 GMT 00:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لشکراسلامی کااہم مرکز تباہ

قبائلی فائل فوٹو
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کوہی شیر حیدر میں تباہ کیگئی عمارت ایک کاروباری مرکز تھا
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرگرم مقامی شدت پسند تنظیم لشکر اسلامی کےایک اہم مرکز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے ۔

پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ باڑہ سے آٹھ کلومیٹر دور کوہی شیر حیدر میں مبینہ طور پر قائم لشکر اسلامی کے مرکز پر بدھ کی رات نیم فوجی ملیشیاء نے قبضہ کر لیا تھا اور جمعرات کی دوپہر مرکز کو تین دھماکے کر کے تباہ کر دیا گیا۔

قبضہ کے وقت لشکر اسلامی کے مسلح افرادنے کوئی مزاحمت نہیں کی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہاں سے لشکر اسلامی کے مسلح افراد غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث تھے اور اپنے مخالفین کو گاڑیوں سے اتار کر اپنے ساتھ لے جاتے تھے۔

تاہم علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کوہی شیر حیدر میں تباہ کی گئی عمارت ایک کاروباری مرکز تھا جہاں 43 دکانیں تھیں اور لشکر اسلامی کا وہاں کوئی دفتر قائم نہیں تھا۔

اس علاقے کی ایجنسی کونسل کے ممبر اور تباہ ہونے والی مارکیٹ میں تین دوکانوں کے مالک صحبت خان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی تباہی سے انہیں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔

ان کے مطابق ’ یہ ایک کاروباری مرکز تھا جو ہماری قوم نے انیس سوچورانوے میں مشترکہ طور پر بنایا تھا جبکہ مذہبی شدت پسند تنظیمیں لشکر اسلامی اور انصارالسلام کا نام تو ہم محض ایک سال سے سن رہے ہیں۔مارکیٹ کے تباہ ہونے سے ہمیں پانچ سے چھ کروڑ روپے تک کا نقصان پہنچا ہے‘۔

تاہم اس سلسلے میں حکام سے رابطے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکیں۔

واضح رہے باڑہ میں گزشتہ ایک سال سے دو مبینہ مقامی شدت پسند تنظیموں لشکر اسلامی اور انصارالسلام کے مسلح قبائلیوں کے درمیان روزانہ جھڑپیں ہوتی ہیں اور دونوں اپنے اپنے مخالفین کے گھروں کو نذر آتش کرتے ہیں۔

کرم ایجنسی فائل فوٹو
لڑائی میں ایک اندازے کے مطابق 120 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں
اب تک کی لڑائی میں ایک اندازے کے مطابق 120 زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

لشکراسلامی نے علاقے سے اغواء ، چوری ، بے حیائی اور غیر شرعی حرکات کے خاتمے کے لیے چودہ نکاتی پروگرام کا اعلان کیا تھا جس میں خواتین کے بازار میں اکیلے گھومنے پھرنے اور موسیقی سننے پر پاپندی بھی شامل تھی۔

لشکر اسلامی کا اثر ونفوذ تحصیل باڑہ کےآس پاس علاقوں میں زیادہ ہے جبکہ انصارالسلام کو جس پر حکومتی حمایت کا شک بھی ہے تیراہ کے علاقے پر کنٹرول حاصل ہے۔

لشکر اسلامی کے دو مراکز اس وقت حکومتی کنٹرول میں ہیں لیکن گوگرنہ، نرئی بنگ اور سیدک کے علاقوں میں قائم تنظیم کے دیگر تین مراکز اب بھی فعال ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ لشکر اسلامی کے خلاف اب مزید کاروائی کی جائے گی۔علاقے کے لوگ حکومت پر الزام لگارہے ہیں کہ وہ یہاں امن وامان خراب کرکے مستقل فوجی چھاؤنی کے قیام کا جوازڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد