کرم ایجنسی میں عارضی جنگ بندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں امن جرگہ نے فریقین کے مابین عارضی جنگ بندی کرادی ہے جس کے بعد علاقے میں سات روز سے جاری جھڑپیں بند ہوگئی ہیں۔ دوسری طرف علاقے میں مستقل جنگ بندی کےلیے انتظامیہ نے کل شیعہ اور سنی عمائدین کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا ہے۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار سے موصول ہونے والی تازہ اطلاعات میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی کی طرف ہنگو کے شیعہ اور سنی عمائدین پر مشتمل جرگے کی دو روز کوششوں کے بعد عمل میں آئی ہے۔ امن جرگہ گزشتہ روز ہنگو سے پارا چنار کے لیے روانہ ہوا تھا اور راستے میں کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فریقین کے ساتھ مذاکرات اور عارضی فائر بندیاں کرتی ہوئی پارا چنار پہنچا تھا۔ جرگہ اراکین نے جمعرات کو فریقین سے کامیاب مذاکرات کیئے جس کے بعد صدر مقام پارا چنار میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ ادھر پولیٹکل انتظامیہ نے فریقین کے مابین مستقل جنگ بندی کےلیے کل شیعہ اور سنی مشیران اور عمائدین کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا ہے جس میں دونوں جانب سے تمام شرائط طے کیئے جائیں گے۔ پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجسنی صاحبزادہ محمد انیس نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر فریقین کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی۔ | اسی بارے میں صدہ میں جنگ بندی، حالات بدستور کشیدہ12 April, 2007 | پاکستان کرم: فائر بندی کی کوشش اور ہلاکتیں12 April, 2007 | پاکستان صدہ میں جنگ بندی، پارا چنار میں کرفیو11 April, 2007 | پاکستان ’لڑائی کی شدت ناقابلِ بیان ہے‘10 April, 2007 | پاکستان پارا چنار:’ہم بھوکے مر جائیں گے‘10 April, 2007 | پاکستان کرم ایجسنی: تصادم کیوں شروع ہوا؟10 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||