باڑہ میں تشدد، کئی افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں آج دوسرے روز بھی ایک مذہبی گروپ کے حامیوں کی جانب سے جن میں اکثریت طلبہ کی ہے احتجاج جاری ہے اور فائرنگ کے ایک واقعے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ قبائلی رہنما منگل باغ آفیردی کے لشکر اسلامی گروپ کے کارکنوں نے پیر کی صبح دوبارہ احتجاج کا سلسلہ شروع کیا اور مخالف گروپ نے پیر سیف الرحمان کے مرکز پر قبضے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ کے واقعے میں عینی شاہدین ہلاکتوں کی تصدیق کر رہے ہیں تاہم سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں معلومات اکھٹی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز باڑہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لشکر اسلامی کے حامی جن میں اکثریت کالج اور سکولوں کے طالب علم ہیں حکومت سے یہ مرکز واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ علاقے میں ایک مصالحتی جرگے نے بھی امن لانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ جمعہ کو حکام نے لشکر اسلامی کے احاطے کو مندہدم کیا تھا جس کے رد عمل میں لشکر اسلامی نے احتجاج کا یہ سلسلہ شروع کیا تھا۔ فائرنگ میں مارٹر گولے بھی داغے جانے کی اطلاع ہے۔ تاہم فائرنگ کا سلسلہ اب رک گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ | اسی بارے میں لشکراسلامی کااہم مرکز تباہ 19 April, 2007 | پاکستان خیبر ایجنسی میں دھماکہ، ہلاکتیں01 February, 2007 | پاکستان خیبر ایجنسی تصادم میں چھ ہلاک16 November, 2006 | پاکستان خیبر ایجنسی تشدد میں تین ہلاک12 August, 2006 | پاکستان باڑہ جھڑپوں میں تین ہلاک21 July, 2006 | پاکستان باڑہ: مذاکرات ناکام، کشیدگی جاری26 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||