اورکزئی ایجنسی پانچ لاشیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں حکام کے مطابق پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔ اورکزئی ایجنسی سے موصول ہونے والی اطلاعات میں سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی شام لوئر اورکزئی کے علاقے زینہ تاڑہ میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پانچ افراد ایک ڈاٹسن گاڑی میں کوہاٹ سے نامعلوم مقام کی طرف جا رہے تھے کہ انڈخیل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور اس میں سوار تمام پانچ افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ حکام کے مطابق قتل کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے لاشیں سڑک کے کنارے پھینک دی تھیں۔ ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک شدگان میں دو افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق مشتی قبیلے سے بتایا جاتا ہے جبکہ دیگر تین افراد کے چہرے بری طرح مسخ ہونے کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ مقامی انتظامیہ نے پانچوں لاشیں تحویل میں لیکر انہیں ایک قبائلی جرگہ کے حوالے کیا ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں اٹامک کمیشن کےاہلکار ’اغوا‘11 February, 2008 | پاکستان لیویزکی گاڑی میں سوارافراد اغواء25 February, 2008 | پاکستان ’طالبان ایک طاقت ہیں، مذاکرت کریں گے‘29 February, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی: پانچ افراد ہلاک03 March, 2008 | پاکستان پشاور:’مزار پر حملہ، دس ہلاک‘03 March, 2008 | پاکستان سرحد: ڈپٹی سپیکر، بارہ وزراء کا اعلان06 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||