مہمند ایجنسی: پانچ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نےایک مشکوک گاڑی پر حملہ کر کے پانچ مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ پیر کی شام مہمند ایجنسی کے صدر مقام غلنئی سے چند کلومیٹر دور نقی چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک گاڑی میں سوار کچھ مشکوک مسلح افراد کو نقی چیک پوسٹ پر روکا اور ان کی گاڑی کی تلاشی لینے کی کوشش کی لیکن مسلح افراد نے تلاشی دینے سے انکار کیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ اہلکار کے مطابق مسلح افراد دستی بموں اور دیگر خودکاروں سے لیس تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مقامی طالبان تنظیم سے بتایا جاتا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ بعض ذرائع نے مرنے والے افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے بتایا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں کچھ ماہ سے امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے اثر رسوخ میں بھی اضافے کی اطلاعات ہیں۔ | اسی بارے میں پشاور پولیس چیک پوسٹ پرحملہ24 February, 2008 | پاکستان پشاور:پولیس چوکی پر راکٹ حملہ27 February, 2008 | پاکستان پشاور میں مقامی صحافی قتل30 December, 2007 | پاکستان پشاور: وزیر کے گھر حملہ، چار ہلاک09 November, 2007 | پاکستان پشاور کے میوزک بازار میں دھماکہ09 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||