BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 December, 2007, 19:05 GMT 00:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور میں مقامی صحافی قتل

کامل مشہدی
کامل مشہدی پشاور میں متعدد اخبارات میں کام کرچکے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک مقامی صحافی کو بعض نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔

تھانہ یکہ توت کے مطابق نجی ٹی وی چینل نیوز ون سے وابستہ مقامی صحافی سید کامل مشہدی اتوار کی شام موٹر سائیکل پر دفتر سے گھر جارہے تھے کہ ٹیڈی گیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پرفائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد انہیں فوری طورپر ہپستال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو سر میں پستول کی ایک گولی لگی ہے جس سے وہ ہلاک ہوئے۔

مقتول کے قریبی ذرائع نے واقعہ کو خاندانی تنازعہ بتایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کےواقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

پینتالیس سالہ کامل مشہدی پشاور سے شائع ہونے والے متعدد مقامی اخبارات میں کام کرچکے ہیں۔

مقتول کے ساتھ دفتر میں کام کرنے والے ایک اور مقامی صحافی سیف الاسلام سیفی نے بتایا کہ مقتول نے سارا دن پشاور میں بے نظیر بھٹو کے سوئم کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کی کوریج کی تھی اور رپورٹ بنانے کے بعد چھٹی کی۔

دریں اثناء پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر ایم ریاض نے سید کامل شہدی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرحوم کے قاتلوں کو فوری طورگرفتار کرکے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائے۔

اسی بارے میں
ایڈوکیٹ قتل کیس، احتجاج مؤخر
15 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد