ایڈوکیٹ قتل کیس، احتجاج مؤخر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے وکیل راجہ ریاض ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف ہونے والے احتجاج کو ایک ہفتے کے لئے مؤخر کر دیا ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں سنیچر کو راجہ ریاض ایڈوکیٹ کے ورثاء کے علاوہ دو اعلی پولیس افسران پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں شریک افراد کو راجہ ریاض قتل کیس کی اب تک ہونے والی تفتیش سے آگاہ کیا گیا۔ تفتیشی ٹیم نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ راجہ ریاض پر گولی چلانے والے شخص کا تصویری خاکہ تیار کر لیا گیا ہے جسے شہر کے تمام تھانوں اور متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیا گیا۔ نیاز کھوسو نے بی بی سی کو بتایا کہ تیار کیے جانے والے خاکے کو پولیس کے پاس پہلے سے موجود جرائم پیشہ افراد کے کوائف (کرائم ریکارڈ) سے چیک کیا جا رہا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پولیس مختلف جیلوں میں پہلے سے موجود ملزمان سے بھی تیار کیے جانے والے خاکے کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔ نیازکھوسو کا کہنا ہے کہ راجہ ریاض کا قتل ایک اندھا قتل ہے اور اس نوعیت کے کیسز کی تفتیش میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے مقتول کے ورثاء سے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مزید ایک ہفتے کی مُہلت طلب کی جسے اُنہوں نے منظور کر لیا جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے احتجاج کو ایک ہفتے کے لئے موخِر کردیا۔ واضع رہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف سنیچر کے روز چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مُظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا تھا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نعیم قریشی نے کہا کہ وکلاء پولیس کی تفتیش سے غیرمطمئن ہیں تاہم اُنہیں راجہ ریاض کے ورثاء کے اطمینان کی بناء پر اپنے احتجاج کو مؤخر کرنا پڑا۔ |
اسی بارے میں وکلا، ملک گیر تحریک پھر شروع06 September, 2007 | پاکستان یہ توہین نہیں تضحیک ہے: اعتزاز10 September, 2007 | پاکستان وکلاءعدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے09 September, 2007 | پاکستان مختلف شہروں میں وکلاء کا احتجاج11 September, 2007 | پاکستان لاہور: ایم کیوایم کے خلاف احتجاج13 September, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||