اٹامک کمیشن کےاہلکار ’اغوا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع لکی مروت سے اٹامک انرجی کمیشن کے تین اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔ تینوں اہلکار ایک سرکاری گاڑی میں شیخ بدین کے پہاڑی سلسلے میں زلزلے کے ایک پیمائشی ٹاور کا معائینہ کر رہے تھے۔ لکی مروت پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تین اہلکار لکی مروت کے گاؤں پیزو میں شیخ بدین کے ایک پہاڑی سلسلے پر نصب زلزلے کے ایک پیمائشی ٹاور کا معایئنہ کرنے جا رہے تھے کہ راستے میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والے اہلکاروں میں پرنسپل ٹیکنیشن ضیاالدین، جونئیرٹیکنیشن بسک خان اور ایک ڈرائیور صفدر شامل ہیں۔ لکی مروت کے گاؤں پیزو میں عام لوگوں کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کے ساتھ پانچ مقامی افراد بھی شیخ بدین روانہ ہوئے تھے، جو ان اہلکاروں کے دوست بتائے جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق تینوں اہلکاروں سمیت ان کے دوستوں کو مسلح نقاب پوشوں نے پیزو کے قریب سے اغواء کر لیا تھا۔ بعد میں ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں پانچ مقامی افراد کو چھوڑ دیا گیا اور اٹامک انرجی کمیشن کے تینوں اہلکاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لکی مروت شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقع ایک ضلع ہے جہاں پہلے بھی قانون نافذ کرنے اور دیگر اداروں پر حملے ہو چکے ہیں۔ اس واقعہ کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ |
اسی بارے میں پشاور صرف چالیس کلومیٹر26 January, 2008 | پاکستان سکیورٹی فورسز کے خلاف جنگ بندی06 February, 2008 | پاکستان ’امریکیوں پر حملے جاری رہیں گے‘10 February, 2008 | پاکستان ’جنوبی وزیرستان: انتخاب ناممکن ‘09 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||