اورکزئی ایجنسی میں 6 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع کوہاٹ کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی سے متصل علاقہ میں جرگہ کے دوران ہونے والی جھڑپ میں چھ افراد ہلاک جب کہ تین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جرگہ میں شامل ملک اصغر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کو کوہاٹ کے دوردارز علاقہ میر اصغر میلہ کچئی اور قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی کے میشتی قوم کے عمائدین کا ایک جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ ملک اصغر کے بقول فائرنگ کے نتیجہ میں چھ افراد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کے بقول واقعہ کے بعد فریقین کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں اشتہاری ملزم صورت خان بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ نے ہنگو کوہاٹ سڑک کو بند کردیا ہے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیےسیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری بھیج دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کوہاٹ، ہنگو اور اوکزئی ایجنسی میں فرقہ ورانہ فسادات میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جرگوں کے دوران فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں اورکزئی ایجنسی پانچ لاشیں 08 March, 2008 | پاکستان گورنر اورکزئی کا پہلا دورہِ میرانشاہ06 November, 2006 | پاکستان 23 افراد ہلاک: اورکزئی لڑائی بند10 October, 2006 | پاکستان اورکزئی ایجنسی، جرگہ ناکام 08 October, 2006 | پاکستان اورکزئی کشیدگی:دو مزید ہلاک07 October, 2006 | پاکستان اورکزئی ایجنسی شیعہ سنی فسادات 03 October, 2006 | پاکستان علی جان اورکزئی کی امریکہ’طلبی‘ 17 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||