علی جان اورکزئی کی امریکہ’طلبی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی کو اچانک امریکہ طلب کرلیا گیا ہے۔ پشاور میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی رات اسلام آباد سے نیو یارک کےلیئے روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ صدر پرویز مشرف کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کے دوران وزیرستان میں مقامی طالبان کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے پر ان کی معاونت کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر پرویز مشرف امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ساتھ ہونے والے ملاقات میں وزیرستان میں مقامی طالبان کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے پر خصوصی بات چیت کریں گے اور جنگجوؤں کے ساتھ امن کی نئی کوششوں کے بارے میں ان کو آگاہ کریں گے۔ پاکستان کا طالبان کے ساتھ ہونے والے اس امن معاہدے کو بیرونی دنیا میں بڑی اہمیت دی جارہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر سرحد صدر مشرف کے ساتھ امریکہ جانے والے وفد میں پہلے سے شامل تھے تاہم بعض سرکاری مصروفیات کے باعث وہ وفد کے ساتھ روانہ نہیں ہوسکے تھے۔ علی محمد جان اورکزئی اس سے پہلے صدر پرویز مشرف کے حالیہ دورہ افغانستان میں بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مشرف کیوبا کے دارا لحکومت ہوانا میں غیر وابستہ ممالک کی تنظیم (نیم) میں شرکت کے بعد اتوار کے روز نیویاک پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران امریکی صدر جارج ڈبلیو بش، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان اور دیگر اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔اس دس روزہ طویل دورے میں صدر مشرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔ | اسی بارے میں ’امن معاہدے میں طالبان فریق نہیں‘12 September, 2006 | پاکستان ’معاہدہ پاکستان کے لیے اہم ہے‘05 September, 2006 | پاکستان پاکستان کا ’طالبان جوا‘16 May, 2006 | پاکستان وزیرستان ایک تجربہ گاہ10 September, 2006 | پاکستان عارضی جنگ بندی کا اعلان25 June, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: مزید قیدی رہا 24 July, 2006 | پاکستان ’افغانستان میں جہاد جاری رہے گا‘16 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||