BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 May, 2008, 08:39 GMT 13:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
درہ آدم خیل میں بھی’جنگ بندی‘

طالبان
حکومت اور طالبان بات چیت مقامی جرگے کے توسط سے ہوگی
صوبہ سرحد کے نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں مبینہ طور پر سرگرم طالبان نے سکیورٹی فورسز کے خلاف حملے نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ۔

خود کو تحریک طالبان درہ آدم خیل کا ترجمان ظاہر کرنے والے محمد نامی شخص نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ بندی کا یہ اعلان انہوں نے حکومت اور طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود کے درمیان امن مذاکرات میں شامل قبائلی مشر امیر محمد کی ضمانت پر کیا ہے۔

انہوں نے دعوٰی کیا کہ تقریباً دس روز قبل بھی طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی تاہم بقول ان کے تین گھنٹے بعد ان کے ایک ساتھی کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں جنگ بندی ختم ہوگئی تھی۔

ان کے بقول اس بار حکومتی یقین دہانیوں پر اعتماد نہ کرنے کے بعد انہوں نے امیر محمد کی اس ضمانت پر کہ سکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کریں گی، غیر معینہ مدت تک جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

محمد کے مطابق اب حکومت اور طالبان کے درمیان امن بات چیت مقامی جرگے کے توسط سے ہوگی۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ درہ آدم خیل سے فوج کی واپسی، ان کے گرفتار کیے گئے تقریباً چالیس ساتھیوں کی رہائی اور آپریشن کے دوران پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضے کی ادائیگی جیسے مطالبات طالبان کی جانب سے پیش کیے جانے والے شرائط میں شامل ہونگے۔

اٹھارہ فروری کے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کی حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا جو سلسلہ شروع کر دیا تھا اس سلسلے میں اب تک جنوبی وزیرستان ، ضلع سوات اور مہمند ایجنسی میں حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدے ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف گزشتہ چند ماہ کے دوران درہ آدم خیل کے طالبان نے کوہاٹ، درہ آدم خیل ، مردان اور پشاور کے مضافات میں سکیورٹی فورسز پر راکٹ، بم اور خودکش حملوں میں اضافہ کر دیا تھا جس کا مقصد مبصرین کے مطابق حکومت کو ان کے ساتھ امن معاہدے پر مجبور کرنا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد