کوہاٹ: فوجی گاڑی پر بم حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع کوہاٹ کی فوجی چھاؤنی میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں تین اہلکاروں سمیت چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ منگل کی صبح تقریباً دس بجے ہوا جب سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں ان کے مطابق تین اہلکار معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا ہےکہ حملے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سی ایم ایچ جبکہ باقی دو زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں پرایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ خود کو تحریک طالبان درہ آدم خیل کے ترجمان ظاہر کرنے والے محمد نامی شخص نے بی بی سی کو فون کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریموٹ کنٹرول بم حملے میں سکیورٹی فورسز کے بعض اہلکار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز مردان میں فوجی چھاونی میں واقع ایک بیکری کو مبینہ خودکش حملے کا نشانہ بنائے جانے کے دو دن بعد کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا ہے۔ چند روز قبل کوہاٹ ہی میں فوجی چھاونی میں واقع او ٹی ایس لائن کے سامنے ایک فوجی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور دوزخمی ہوگئے تھے۔ان تمام واقعات کی ذمہ داری درہ آدم خیل میں مبینہ طور پر سرگرم طالبان نے قبول کرلی ہے۔ | اسی بارے میں مردان:حملے کے بعد سکیورٹی سخت19 May, 2008 | پاکستان باجوڑ میں بم دھماکہ تین ہلاک19 May, 2008 | پاکستان مردان خود کش حملہ، تیرہ ہلاک، متعدد زخمی18 May, 2008 | پاکستان باجوڑ: ’تحقیقات پوری ہونے دیں‘15 May, 2008 | پاکستان ’ڈمہ ڈولا میں میزائل حملہ، سات ہلاک‘14 May, 2008 | پاکستان بنوں: گرلز ہائی سکول میں دھماکہ09 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||