BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 May, 2008, 17:43 GMT 22:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ میں بم دھماکہ تین ہلاک

باجوڑ (فائل فوٹو)
دھماکہ شام آٹھ بجے تحصیل ماموند کے علاقے ڈبر میں ہوا
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے سامنے ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

باجوڑ ایجنسی سے موصولہ اطلاعات میں سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شام آٹھ بجے کے قریب تحصیل ماموند کے علاقے ڈبر میں پیش آیا۔

تحصیل ماموند کے تحصیلدار سردار یوسف نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈبر گاؤں میں کچھ لوگ مسجد کے باہر جمع تھے کے اس دوران وہاں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے وہاں موجود تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ یہ دھماکہ بٹن دبا کر کیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس دھماکے کا نشانہ کون لوگ تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹرز ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔

باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ چند دن قبل اسی ماموند تحصیل کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں ایک مشکوک گھر پر میزائل حملہ کیا گیا تھا جس میں سات طالبان ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے تصدیق کی تھی کہ ڈمہ ڈولہ میں گھر پر ہونے والا حملہ امریکہ نے کیا تھا۔

ڈمہ ڈولہ پر حملے کے ایک روز بعد ماموند تحصیل میں ایک ایف سی اہلکار کی لاش ملی تھی جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ لاش کے ساتھ ایک خط بھی ملا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایف سی اہلکار کو ڈمہ ڈولہ پر ہونے والے حملے کے ردعمل میں مارا گیا ہے۔

باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ دو سالوں کے دوران امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب رہی ہے۔ اس قبائلی علاقے میں ایف سی چیک پوسٹوں اور سرکاری اہلکاروں پر حملے ایک معمول بن چکا تھا ۔ تاہم پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح باجوڑ ایجنسی میں بھی امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہوئی تھی لیکن بظاہر وہاں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد